اردو کے غلط محاورے اور حکایات!

arifkarim

معطل
بلی شیر کی خالہ ، کتا انسان کا وفادار دوست اور بھیگی بلی جیسے مشہور اردو محاورے اور حکایات اس ویڈیو کے مناظر دیکھنے کے بعد تبدیل کرنے پڑیں گے:)

کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ بلی جیسا خود پسند اور خود غرض جانور اپنے سے کئی گنا بڑے اور خونخوار کتے کے حملے سے ایک چھوٹے سے انسانی بچے کو بچا پائے گا؟ اوپر کی ویڈیو کے مطابق تو ایسا ہی ہوا ہے۔ اس ویڈیو کو محض 5 دنوں میں 2 کروڑ افراد نے دیکھا!
 

سید ذیشان

محفلین
بہت کمال کی وڈیو ہے۔ لیکن بعض اوقات بلیٌاں بھی بچوں پر حملہ کر لیتی ہیں، تو جانوروں کے آس پاس ہمیشہ بچوں پر نظر رکھنی چاہیے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
بہت کمال کی وڈیو ہے۔ لیکن بعض اوقات بلیاں بھی بچوں پر حملہ کر لیتی ہیں، تو جانوروں کے آس پاس ہمیشہ بچوں پر نظر رکھنی چاہیے۔
اور بعض اوقات بچوں کو بچانے کی غرض سے ماں پر بھی حملے کر دیتی ہیں :) یہ دیکھیں:
1،3 کروڑ مرتبہ دیکھا گیا۔
 

سید ذیشان

محفلین
اور بعض اوقات بچوں کو بچانے کی غرض سے ماں پر بھی حملے کر دیتی ہیں :) یہ دیکھیں:
1،3 کروڑ مرتبہ دیکھا گیا۔

اس وڈیو کا کیپشن شائد درست نہیں کیونکہ ماں یا بےبی سٹر نے بچے کو کچھ نقصان نہیں پہنچایا تھا، مجھے تو یہ بلی تھوڑی سی پاگل لگی ہے۔
 
Top