ملک عدنان احمد
محفلین
السلام علیکم، برادرانِ گرامی! اردو کے لیے آپ سوفٹ ویئر ڈیویلپرز حضرات کی خدمات ٖقابلِ تحسین ہیں۔
ایک تجویز جو کچھ دن سے میرے نا تواں ذہن میں گھوم رہی ہے وہ اردو کے لیے OCR کی ہے۔ میں نے بارہا انگریزی ڈاکومنٹس کو سکین کر کے اس سکین شدہ ڈاکومنٹ کو ایک سادہ سےonline ocr service کی مدد سے مائیکروسوفٹ ورڈ کی فائل میں بدل کر گھنٹوں کا کام منٹوں میں کیا ہے۔ میں چونکہ خود اکاؤنٹیسی کا طالب علم ہوں، سوفٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کی زیادہ سمجھ نہیں رکھتا، سو جاننا چاہتا ہوں جس طرح آپ صاحبان نے باقی سہولیات کو رفتہ رفتہ اردو کے لیے قابلِ عمل بنا چھوڑا ہے، اگر اس سہولت پر بھی طبع آزمائی کی جائے، اور ایسا ہی ایک کنورٹر اردو کے لیے بنا دیا جائے تو کیسا رہے گاِ؟ اور کیا ایسا کرنا ممکنات میں سے ہے؟