اردو کے مخالفین کا المیہ ---اوریا مقبول جان

فوبیا کا مطلب زدہ ہو گا۔۔ ۔یا سحر میں گرفتار۔۔۔ یعنی اردو فوبیا ، اردو زدہ ، یا اردو کے سحر میں گرفتار
"اردو سے خائف" درست معنی ہے۔
انگریزی میری بہت اچھی نہیں تاہم وہ لوگ فوبیا خوف کے معانی میں لاتے ہیں۔ مثلاً بلندی سے ڈرنا، پانی سے ڈرنا وغیرہ؛ ان کے لئے باقاعدہ مرکبات موجود ہیں۔ انگریزی والے کوئی دوست بہتر بتا سکیں گے۔
 
آصف اثر

معطل
یہاں ریٹنگ میں ایک بٹن”جزوی اختلاف“ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کیوں کہ اکثر اوقات جزوی اختلاف کی وجہ سے ”غیر متفق“ کی ریٹنگ دینا پڑجاتی ہے جو مناسب معلوم نہیں ہوتا۔
 
سید ذیشان

محفلین

claustrophobia تنگ یا بند جگہوں کا خوف۔
acrophobia اونچائی کا خوف۔
aquaphobia پانی کا خوف۔
وغیرہ۔

ایک اور لفظ اسلامو فوبیا بھی استعمال ہوتا ہے۔ یعنی اسلام یا مسلمانوں سے خوف یا بغض۔
 
آخری تدوین:
claustrophobia تنگ یا بند جگہوں کا خوف۔
acrophobia اونچائی کا خوف۔
aquaphobia پانی کا خوف۔
وغیرہ۔
ایک اور لفظ اسلامو فوبیا بھی استعمال ہوتا ہے۔ یعنی اسلام یا مسلمانوں سے خوف یا بغض۔
بہت شکریہ سید ذیشان اصغر صاحب۔
 
یہاں ریٹنگ میں ایک بٹن”جزوی اختلاف“ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کیوں کہ اکثر اوقات جزوی اختلاف کی وجہ سے ”غیر متفق“ کی ریٹنگ دینا پڑجاتی ہے جو مناسب معلوم نہیں ہوتا۔
یہی بات میں کہتا تو اس کو "جزوی اتفاق" کا نام دیتا۔ ذوق اپنا اپنا بھائی!
آپس کی بات ہے: نہ "متفق" کو دبائیے نہ "غیرمتفق" کو۔ اپنی رائے دے دیجئے!
 
فوبیا کوا پنانے میں کیا اعتراض ہے؟
کنفیوژن کے معنیٰ تلاش کرنےمیں اردودان اتنے کنفیوژڈ کیوں ہیں؟

اردو میں انگریزی اپنانے میں ہی نجات کی راہ ہے بلکہ یہ ہوہی رہا ہے
 
فوبیا کوا پنانے میں کیا اعتراض ہے؟
کنفیوژن کے معنیٰ تلاش کرنےمیں اردودان اتنے کنفیوژڈ کیوں ہیں؟

اردو میں انگریزی اپنانے میں ہی نجات کی راہ ہے بلکہ یہ ہوہی رہا ہے
نہایت احترام کے ساتھ عرض ہے:
میں نہیں سمجھتا کہ یہاں ان دو نکات پر کوئی کسی الجھن یا خوف کا شکار ہے۔ اور یہ بھی درست ہے کہ انگریزی کے الفاظ لانا کچھ ایسا برا بھی نہیں۔
ہاں البتہ ۔۔۔ یہ "نجات کی راہ" والی بات ذرا مشکل ہے کہ حلق سے اترے۔
 
سائنسی علوم کے اپنانے کے لحاظ سے کہہ رہا تھا۔ یعنی سائنس کو پڑھیں اگر اردو میں تو انگریزی الفاظ ہی اپنانے پڑیں گے
 
فوبیا کے معنیٰ فارسی میں ہراس کے بھی ہیں
جیسے گولی چلنے سے ہراس پھیل گیا
اسی طرح اسلامی ہراس پھیل رہا ہے :)

فارسی میں اسکو اسلام هراسی کہتے ہیں۔ گوگل
 
اسلامو فوبیا کا ترکش مترادف İslamofobi ہے گوگل میں
اردو چون کی ترکی کی بچہ زبان ہے لہذا اس لفظ کو ترکی سے لے لیتے ہیں یعنی اسلاموفوبی
 
سائنسی علوم کے اپنانے کے لحاظ سے کہہ رہا تھا۔ یعنی سائنس کو پڑھیں اگر اردو میں تو انگریزی الفاظ ہی اپنانے پڑیں گے
جی، اس فقیر کے بھی یہی عرض کیا ہے، کہ جہاں ضرورت ہے انگریزی، لاطینی، یونانی، چینی، کے الفاظ لائیے۔ اس میں قباحت بھی کیا ہے۔ ذریعۂ تعلیم میں عملی طور پر کوئی تبدیلی آتی ہے تو وہ کئی متسلسل تبدیلیوں کی پیش خیمہ ہو گی۔
 
درست ۔ صد فی صد متفق
مسئلہ دراصل شاید شاعروں کو پڑتا ہے۔ کہ قافیہ شاید گرجاتا ہو انگریزی میں۔ (مذاق)
ویسے اپ کی رائے صد فی صد درست ہے۔ میا فی میا
 
ایک دل چسپ بات ۔۔ میرے ایک انجینئر دوست جاپان سے لوٹے۔
ایک دن کہنے لگے: یار، میں نے جاپانی میں اردو دیکھی۔
پوچھا: کیسے؟
بولے: جاپانی میں آکسیجن کو ’’سانسو‘‘ کہتے ہیں۔
 
درست ۔ صد فی صد متفق
مسئلہ دراصل شاید شاعروں کو پڑتا ہے۔ کہ قافیہ شاید گرجاتا ہو انگریزی میں۔ (مذاق)
ویسے اپ کی رائے صد فی صد درست ہے۔ میا فی میا
ادب کی زبان اور لفظیات عام زبان سے ہمیشہ مختلف رہی ہے، اس سے قطع نظر کہ اس فرق کی سطح کیا ہے۔ مرزا غالب کا وہ مشہور قول آپ نے بھی پڑھا سنا ہو گا:
’’جاؤ میاں، کسی گھسیارے سے سیکھو! میں تو قلعے کی زبان بولتا ہوں۔‘‘
 
ایک دل چسپ بات ۔۔ میرے ایک انجینئر دوست جاپان سے لوٹے۔
ایک دن کہنے لگے: یار، میں نے جاپانی میں اردو دیکھی۔
پوچھا: کیسے؟
بولے: جاپانی میں آکسیجن کو ’’سانسو‘‘ کہتے ہیں۔

مزےد ار
میرا ایک دوست کوریا گیا (میں نہیں) وہاں جاکر ایک پارک میں ایک خوبصورت لڑکی دیکھی (ویسے ہر لڑکی خوبصورت ہوتی ہے)۔ دل چاہا کہ بات کی جاوے ۔ جا کر کچھ انگریزی میں پوچھا۔ بہت ہی ناگوار لہجہ میں جواب ملا " ملّا"۔ دوست پریشان ہوا کہ کہہ رہی ہے کہ ملا سے پوچھو۔ یہاں بھی ملا اگیا کیا؟ بعد میں پتہ چلا کہ ملا کا مطلب کورین میں ہوتا ہے "پتہ نہیں"
 
عثمان

محفلین
لفظ فوبیا ہمیشہ منفی معنوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
جب کہ لفظ سحر عموماً مثبت معنوں میں۔ اس لیے فوبیا کا ترجمہ سحر کرنا درست نہیں۔
لفظ خوف بھی فوبیا کے لیے کوئی اتنا جامع نہیں۔
 
آخری تدوین:
Top