محمد تابش صدیقی
منتظم
اردو کے ممتاز ادیب اور مترجم، ڈاکٹر آصف فرخی انتقال کر گئے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون۔
اردو کے نام ور ادیب آصف فرخی حرکت قلب بند ہونےسے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 60 سال تھی۔
تفصیلات کے مطابق اردو کے معروف فکشن نگار، مترجم، مدیر اور ناشر آصف فرخی اب ہم میں نہیں رہے۔
وہ سینئر خاکہ نگار، مدرس، محقق اور قلم کار ڈاکٹر اسلم فرخی کے صاحب زادے تھے۔
ان کا شمار پاکستان میں ادبی سیمینارز اور فیسٹولز کی طرح ڈالنے والوں میں ہوتا ہے۔
انھوں نے عالمی ادب کی کئی شاہ کار تخلیقات کو اردو روپ دیا۔ دنیا زاد کے نام سے ایک منفرد پرچہ نکالا۔ شہرزاد کے نام سے انھوں نے پبلشنگ ہاؤس شروع کیا۔
اس واقعے پر اردو کے ادبی حلقوں میں شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔