اردو ہماری ہے

شاکرالقادری

لائبریرین
تاج نستعلیق سے لکھا گیا مصحفی کا ایک شعر
urduhamari1.jpg
 
شمزا

محفلین
قبلہ قادری صاحب الفاظ ہی نہیں کہ تعریف کی جاسکے

ندا فاضلی کے یہ اشعار شاید اسی موقع کے لیے ہیں

بھیجتے ہو کبھی گل کو تو کبھی شبنم کو
تم کہاں کیسے ہو معلوم ہے ہر موسم کو

مدتیں بیت گئیں تم نہیں آئے اب تک
راستہ اور دکھاؤ گے نہ جانے کب تک
 
شمزا ۔ ۔ ۔ ۔ آپ کی محبتوں کا بہت شکریہ
آپ تو نستعلیق کی ترسیمہ سازی کے عمل سے واقف ہیں کتنی محنت کرنا پڑتی ہے ایک ایک لفظ پر
اور حالت یہ ہے کہ:

ہم دھری اذیت کے گرفتار مسافر
ہیں پائوں بھی شل ذوق سفر بھی نہیں جاتا

عبدالمجید بھائی دعائوں کے لیے شکر گزار ہوں

الف عین, سخنور, فاتح, محمد وارث, محمدصابر, نبیل

آپ لوگوں نے شکریہ کا بٹن پریس کر کے گویا میری بیٹری کو چارج کر دیا ہے:)
آپ کا شکریہ ادا نہ کرنا بھی نا انصافی ہوگی
 
شمزا

محفلین
مجھ میں کوئی خوبی نہیں، واللہ نہیں ہے
یہ تیری عنایت ہے ، ترا حسنِ نظر ہے

سودا جو تیرا حال ہے ایسا تو نہیں وہ
نہ جانیے تو نے اسے کس حال میں دیکھا

حضور اب آپ کے ذوق کی داد نہ دینا بھی کم ظرفی میں شمار ہو گا
لیکن قبلہ آپ کا تو کچھ نہیں جائے گا مگر ہمیں ضرور غیر متعلقہ گفتگو کے جرم میں کوچہ محفل سے نکلوائیں گے ۔ نکلنا خلد سے۔۔۔
 
نہیں صاحب! ایسی بھی بات نہیں، یاران محفل بڑے باذوق ہیں وہ یقینامحظوظ ہو رہے ہونگے ۔ جس بات کی طرف آپ نے اشارہ فرمایا وہ وہ محص مخصوص حالات اور تناظر میں ہوتا ہے
بوئے گل ، رنگ سخن، ذوق فراوانِ دل
جو بھی آیا تری محفل میں ، جواں تر نکلا
 
آپ نے آنے والوں کا نقشہ خوب کھینچا لیکن میرا اشارہ نکالے جانے والوں کی طرف تھا
بوئے گل، نالۂ دل، دودِ چراغِ محفل
جو تری بزم سے نکلا، سو پریشاں نکلا

لہذا عافیت اسی میں لگتی ہے کہ آپ کے بہکاوے میں نہ آیا جاوے
بلاتے ہیں مجھ کو وہ اس انجمن میں مگر میں نہیں ہوں وہاں جانے والا
کہ پہلے بلایا ، بلا کر بٹھایا ، بٹھا کر اٹھایا ، اٹھا کر نکالا
 
Top