اردو ہندسے۔۔ غلط یونیکوڈ

جیسبادی

محفلین
دیکھنے میں آ رہا ہے (میرا شبہ ہے) کہ کچھ لوگ اردو ہندسے غلط یونیکوڈ کے ساتھ لکھ رہے ہیں۔ اگر آپ یہ پیغامات "نفیس ویب نسخ" میں دیکھیں تو یہ اردو ہندسے آپ کو نظر نہیں آئیں گے۔ مثلاً، ہندسہ آٹھ کا اردو یونیکوڈu+06f8 ہے، جبکہ u+0668غلط ہے۔ معلوم نہیں یہ ویب پیڈ کی وجہ سے ہو رہا ہے، یا کوئی اور وجہ ہے۔

۰۱۲۳۴۵۶۷۸۹
0123456789

۰۱۲۳۴۵۶۷۸۹
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، یہ یونیکوڈ یا ہندسوں کا قصور نہیں ہے، یہ اردو فونٹس کی ستم ظریفی ہے۔ مختلف اردو فونٹس اعداد کو مختلف یونیکوڈز پر میپ کرتے ہیں۔ اسی لیے ایک فونٹ میں لکھے گئے نمبر دوسرے فونٹ کے سٹآئل میں نظر نہیں آتے۔ میں اسی لیے ویب پیڈ کی اپگریڈ میں اردو ہندسوں کا چکر ہی ختم کر رہا ہوں۔ اس میں بندسے ہمیشہ انگریزی ٹائپ ہوا کریں گے، تاکہ کم از کم نظر تو آ سکیں۔ یہ اور بات ہے کہ نفیس نستعلیق فونٹ والے سٹائل میں یہ بھی نہیں نظر آتے۔
 
اب آپ کیا کہتے ہیں؟

ویسے

ایشیا ٹائپ میں آٹھ برابر ہے: U+0668
نفیس ویب نسخ میں آٹھ برابر ہے: U+06F8

اب آپ کیا کہتے ہیں؟
 

جیسبادی

محفلین
بات یہ ہے کہ ہندسے عربی، فارسی میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ "نفیس ویب نسخ" میں صرف خالص اردو حروف ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔ معروف مثال حرف ی کی ہے، جس کا اردو یونیکوڈ عربی یونیکوڈ سے مختلف ہے۔ اگر آپ یونی پیڈ کا عربی صفحہ دیکھو تو ایک ہی شکل کے حروف کے مختلف یونیکوڈ نظر آئیں گے، وجہ یہ ہے کہ یہ مختلف زبانوں کو تقویض کیے گئے ہیں۔ گوگل پر اردو ترجمہ کرنے والوں کی حماقت سے بھی کئ غلط یونیکوڈ استعمال ہوئے ہیں۔ میری اور عمر کی کوشش کے باوجود ان ترجمہ کرنے والے عقلمند لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہؤا۔

نتیجہ یہ کہ آٹھ کا صحیح اردو یونیکوڈ u06f8 ہی ہے۔
 
یہ جرات

لیکن بات یہ ہے کہ ایشیا ٹائپ کی یہ جرات کیسے ہوئی کہ اردو یونی کوڈ کی حدود میں اپنے پاؤں پھیلائے۔ اس نے تو آٹھ کے اصل ییونی کوڈ پر ایک دوسرا کیریکٹر سجا رکھا ہے۔

ایسا لگتا ہے ایشیا ٹائپ ایک hack ہے۔ تبھی بی بی سی کی سائٹ بھی انگریزی ہندسے [8] استعمال کرتی ہے یا پھر اردو حروف میں (آٹھ) لکھ دیتے ہیں۔

ویسے بھی اردو ہندسے معصوم ہی ہیں اور شاذ ہی کہیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
اس لیے میری رائے ہے کہ نفیس فونٹ زیادہ زیادہ سے استعمال کیے جائیں۔ اور ساتھ ہی خیال رکھا جائے کہ اردو تختہ ہی لکھنے کیلئے استعمال ہو، نہ کہ فارسی وغیرہ۔ اس فورم پر جو دری/فارسی فونٹ اپنانے کا دھاگہ چل رہا ہے، اس بات کا خیال رہے کہ غلط یونیکوڈ اردو کیلئے مصیبت نہ بن جائیں۔ اردو کا پہلا یونیکوڈ فورم کا دعوٰی نبھانے کیلئے ضرورت ہے کہ فی الحال نفیس فونٹ کو رائج کرنے پر زور دیا جائے تاکہ یونیکوڈ کی غلطیاں آسانی سے پکڑی جاویں۔
 

الف عین

لائبریرین
صرف اعداد ہی کہوں، جہاں بھی اردو میں سوالیہ نشان، استمراری نشان ی، قوسین یا تخاطبی نشانات آ جاتے ہیں، پیرا گراف کا الائنمنٹ گڑ بڑ ہو جا تا ہے، یہ ؕمغربی اسکرپٹ کا ہی کوڈ رلکھتے ہیں۔ اردو کے لئے علٰیٰحدہ ان کوڈنگ کی ضرورت ہے۔ موجودہ صورت میں وہی حال ہوتا ہے جو ذو لسانی ٹیکسٹ میں۔ وہی بات جو منہاجی اکثرلکھتے ہیں کہ گیسوئےاردو ابھی منت پذیر شانہ ہے۔
 
جی یہ مسائل تو واقعی سلجھانے کے قابل ہیں، اور پھر اردو یونیکوڈ ویب کو وقت ہی کتنا ہوا ہے کہ آج مجھ جیسے مبتدی بھی یونیکوڈمیں اپنے پیج بنائے پھرتے ہیں۔ اغلاط اور مسائل ہمیشہ ساتھ ہی رہیں گے اور انکی درستگی بھی ہوتی رہے گی۔ حل بھی نکلتا رہے گا۔

مگر موقع بہ موقع نشاندہی لازم ہے۔ جو آپ جسے صاحبانِ علم اور زمانہ فہم لوگوں کی موجودگی میں کوئی بڑی بات نہیں۔
 
Top