اردو ہیڈنگ فونٹ؟؟؟

السلام علیکم
ماشاءاللہ اردو محفل ماہرین کرام کا ایک بہترین مجموعہ ہے اللہ رب العزت اسے دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمإئے آمین۔
تمام ماہرین کرام سے ایک مشورہ طلب کرنا چاہتا ہوں کہ:
اردو کی کتب کی کمپوزنگ میں تو نستعلیق فونٹ بہت ہی خوب ہے مگر ہیڈنگ دیتے ہوئےکچھ یکسانیت سی لگتی ہے کیا اردو کی ہیڈنگ کے لئے کوئی اور خوب صورت یونی کوڈ فونٹ بھی ہے ؟
اگر ہے تو برائے مہربانی عنایت فرمایئں۔ اللہ تعالی آپ سب کو دو جہاں میں سرخرو فرمائے۔آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
سرخیوں کے لیے مخصوص کسی فونٹ کا علم مجھے تو نہیں ہے۔ آپ اگر کوئی امیج پوسٹ کریں جس میں سرخی چھپی ہوئی نظر آ رہی ہو تو ہو سکتا ہے کہ کچھ دوست اس بارے میں کوئی مفید مشورہ دے سکیں۔
 

arifkarim

معطل
بھائی بہت سے فانٹس ہیں۔ عویدص بھائی حال ہی میں کئی ''سرخیوں '' والت فانٹس جاری کر چکے ہیں
 
Top