نئے سرے سے کوئی فونٹ بنانے کی کوشش کرنے سے پہلے بہتر رہے گا کہ کسی موجود نسخ فونٹ کی بناوٹ کا مطالعہ کر لیا جائے۔ میری نظر میں سیکھنے کے مقصد کے لیے
نفیس ویب نسخ فونٹ زیادہ موزوں ہے کیونکہ اس کی بناوٹ سادہ ہے اور اس کا وولٹ سورس بھی دستیاب ہے۔ فونٹ کی گلفس اور ترسیمہ جات کا جائزہ لینے کےلیے فونٹ کریٹر یا فونٹ لیب جیسے پروگرام استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یونیکوڈ فونٹ تخلیق کرنے کے لیے اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ سے واقفیت ہونا بھی اشد ضروری ہے۔ فونٹ کی اوپن ٹائپ ٹیبلز میں ترمیم کے لیے
مائیکروسوفٹ وولٹ پروگرام استعمال کیا جاتا ہے اس لیے وولٹ کا استعمال سیکھنا بھی مفید رہے گا۔ وولٹ کی ایک ٹریننگ ویڈیو
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔ ایک مرتبہ فونٹ کی گلفس اور اس کی اوپن ٹائپ ٹیبلز میں ترمیم کے کچھ تجربے کامیاب ہو جائیں تو پھر بڑے پیمانے پر کوئی پراجیکٹ شروع کیا جا سکتا ہے۔ میں نے ایک مرتبہ نفیس ویب نسخ فونٹ میں جمیل نوری نستعلیق کے چند ترسیمہ جات شامل کرنے کا تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں
یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔