اردو My Password Manager ڈاونلوڈ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اس دفعہ پیش ہے My Password Manager 1.5 کا اردو ترجمہ.. یہ پروگرام اپنے اندر آپ کی تمام تر حساس معلومات محفوظ رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے.. اس میں آپ اپنے تمام اکاؤنٹس کے لاگ ان اور پاس ورڈ کی معلومات محفوظ کرسکتے ہیں.. اور ضروت پڑنے پر یہ پروگرام آپ کی لاگ ان کی معلومات خودکار طور پر مطلوبہ ویب سائٹ کھول کر اس میں یہ معلومات ڈالنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے.. اور ضروری نہیں کہ آپ اس میں صرف لاگ ان کی معلومات محفوظ کریں.. بلکہ آپ جو معلومات بھی چاہیں اس میں محفوظ کرسکتے ہیں.. فولڈر اور پھر ذیلی فولڈر بناسکتے ہیں.. انٹریوں کو خوبصورت آئکن دے سکتے ہیں.. اور اپنی یہ حساس فائل ماسٹر پاس ورڈ سے محفوظ بھی بنا سکتے ہیں..

یہ پروگرام سسٹم ٹرے میں آپ کی مدد کے لئے ہر دم تیار رہتا ہے..

سیٹ اپ کے ساتھ اس کا اردو اپڈیٹر بھی منسلک ہے.. پروگرام کو کسی بھی عام پروگرام کی طرح انسٹال کریں.. اور پھر بند کردیں.. لیکن یاد رہے کہ اسے بند کرنے پر یہ سسٹم ٹرے میں منتقل ہوجاتا ہے.. چنانچہ اس بات کا یقین کر لیں کہ یہ سسٹم ٹرے سے بھی بند ہے.. اس کے بعد اردو اپڈیٹر چلائیں اور اپڈیٹ کے بٹن پر کلک کریں اور لیں جناب آپ کا کام ہوگیا.. اب اسے چلائیں اور اس کے اردو قالب سے محظوظ ہوں..
smile1.gif


sunglasses2.gif


01ne4.jpg


02fo5.jpg


ڈاونلوڈ يہاں سے

اور آپ کو یہ پروگرام مبارک ہو
clap.gif

واللہ الموفق
 

سرفروش

محفلین
مدد درکار ہے

السلام علیکم

میں نے ڈاونلوڈ کرنے کے بعد جب اسے انسٹال کیا اور اردو اپ ڈیٹ چلایا ،،،، سافٹ ویئر تو انسٹال ہو گیا لیکن مینوز وغیرہ پر اردو کی بجائے مشین لینگویج نظر آرہی ہے۔ براہ کرم اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں کہ میں اس مسئلے کو کیسے حل کروں۔

جزاکم اللہ خیر فی الدارین
 
Top