اردو WYSIWYG

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اپنی کسی اور پوسٹ میں عرض کیا تھا کہ میں نے اردو وزی وگ کے سلسلے میں کچھ ابتدائی کام کیا ہوا ہے۔ دراصل میں نے کوشش کی تھی کہ ویب بیسڈ TinyMCE Editor میں اردو سپورٹ شامل ہوجائے۔ اس کام کے نتائج آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایکسپلورر اور فائر فاکس پر کام کر رہا ہے۔ اس کی کراس براؤزر کمپیٹبلٹی کے لیے میں ذمہ دار نہیں ہوں۔ یہ شاید اوپیرا کے ورژن 9 میں کام کرے۔

سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے TinyMCE میں اردو لکھنا کچھ مشکل ہی لگتا ہے۔ امید کی جا سکتی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹرز بہتر کام کرنا شروع کر دیں گے۔
 
دلچسپی کی کیا وجہ

ویسے نبیل میں نے بھی اپنی سائٹ پر نیا مواد داخل کرنے کے لئے ایک جاواسکرپٹ پر مبنی ویب بیسڈ ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر کا استعمال کیا ہے۔ اس کا نام ٹیکسٹ ایریا رچ (http://www.textarearich.com/) ہے۔ WYSIWYG تو نہیں مگر کام کی چیز ہے۔ افسوس یہ بھی IE سے بندھا ہوا ہے۔

WYSIWYG سے آپ کی دلچسپی کی کیا وجہ ہے۔ ویب پر تو پری ویو بھی کام دے جاتا ہے۔
 
اجنبی

محفلین
یار شارق بھائی آپس کی بات ہے کہ مجھے پتہ نہیں ہے کہ آپ سب بیچارے ایکسپلورر کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں ۔ میری معلومات کے مطابق اس کی سیکیورٹی تھوڑی سی خراب ہے باقی تو یہ اکثر ہمارے کام ہی آتا ہے ۔ ویسے آج کل سب مائیکروسافٹ سے نالاں ہیں ۔ اور گوگل کی طرف رواں ہیں ۔ مجھے بھی گوگل سے لگاؤ ہونے لگا تھا مگر جب سے میرا ایڈسینس کا اکاؤنٹ بند ہوا ہے مجھے گوگل زہر لگنے لگا ہے :lol:
 
نبیل

تکنیکی معاون
دلچسپی کی کیا وجہ

شارق مستقیم نے کہا:
ویسے نبیل میں نے بھی اپنی سائٹ پر نیا مواد داخل کرنے کے لئے ایک جاواسکرپٹ پر مبنی ویب بیسڈ ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر کا استعمال کیا ہے۔ اس کا نام ٹیکسٹ ایریا رچ (http://www.textarearich.com/) ہے۔ WYSIWYG تو نہیں مگر کام کی چیز ہے۔ افسوس یہ بھی IE سے بندھا ہوا ہے۔

WYSIWYG سے آپ کی دلچسپی کی کیا وجہ ہے۔ ویب پر تو پری ویو بھی کام دے جاتا ہے۔

شارق ٹیکسٹ ایریا رچ WYSIWYGہی تو ہے۔ میری وزی وگ میں دلچسپی کی وجہ یہی ہے کہ اس کے ذریعے یوزر html ٹیگ استعمال کیے بغیر ٹیکسٹ فارمیٹ کرسکیں گے۔ ویب بیسڈ وزی وگ میں کام کرنا ابھی ذرا مشکل ہے لیکن تھوڑی جدوجہد کے بعد کام نکل ہی آتا ہے۔
 
کینسر

قدیر احمد نے کہا:
یار شارق بھائی آپس کی بات ہے کہ مجھے پتہ نہیں ہے کہ آپ سب بیچارے ایکسپلورر کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں ۔ میری معلومات کے مطابق اس کی سیکیورٹی تھوڑی سی خراب ہے باقی تو یہ اکثر ہمارے کام ہی آتا ہے ۔ ویسے آج کل سب مائیکروسافٹ سے نالاں ہیں ۔ اور گوگل کی طرف رواں ہیں ۔ مجھے بھی گوگل سے لگاؤ ہونے لگا تھا مگر جب سے میرا ایڈسینس کا اکاؤنٹ بند ہوا ہے مجھے گوگل زہر لگنے لگا ہے :lol:

ایڈسنس پر تو مجھے بھی گوگل سے سخت شکایت رہی ہے۔ کئی مہینے تک ہری کین قطرینہ والوں کے لئے اللہ واسطے ایڈز چلانے کے بعد میں نے اس کے کوڈ کو سائٹ سے رخصت کردیا۔

IE ایک کینسر ہے جو انٹرنیٹ پر خاصہ پھیل چکا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے اسٹینڈرڈ میں اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر ویب ڈیویلپرز سے بے شمار غلط ویب صفحات بنوا دیئے ہیں۔ اب مائیکروسافٹ ہر نئے IE ورژن کے ساتھ ان غلط صفحات کی سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے اور اسٹینڈرڈ سے اسے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

IE کی سیکیورٹی بہت خراب ہے اور پاپ اپ بلاکر وغیرہ کوئی اس ضمن میں فائدہ مند نہیں کیونکہ اس کا ایکٹو ایکس انجن کریکرز کے لئے ہر وقت ایک دعوت ہے۔ بس کریکر کو آپ سے زیادہ عقلمند ہونے کی ضرورت ہے (بیشتر ہوتے ہیں)۔
 
دوست

محفلین
مزے دار چیز ہے بھائی جی یہ تو۔
جس کو اس کی چاٹ لگ جائے وہ کیا جانے عام ایڈیٹر کو۔
اس کو اب جریدے میں بھی گھسیڑ دیجیے ۔
تاکہ ذرا رونق شونق بنے وہاں بھی۔
 
Top