ارسلان افتخار کو ریکو ڈک کے خزانے نیلام کرنے کے لئے تعینات کیا گیا

افتخار چودھری صاحب کو بیٹے کو اس متنازع پوسٹ کو چھوڑدینے کا کہنا چاہئے، خاص طور پر جب عمران خان نے بھی اس اس مسئلے کو اچھالا ہے۔
 
ہونا تو یہی چاہئے، پر مجھے نہیں لگتا کہ افتخار چوہدری ایسا کرے :)
یہ کانا دجال ایسا کب کرے گا
کافی عرصہ پہلے یعنی میرے بچپن میں کراچی سنٹر سے ایک ڈرامہ نشر ہوا تھا جس کا نام تھا باادب باملاحظہ ہوشیار
اس میں بادشاہ سلامت کا کردار مشہور زمانہ یعقوب جیلانی نے ادا کیا تھا
اس میں بیٹا کچھ بدتمیزی کرتا ہے تو بادشاہ سلامت فرماتے ہیں
بادشاہ: گستاخ شہزادے ہم تمہاری ایک آنکھ نکلوا دیں گے
شہزادہ: یہ تو اور اچھا ہوجائے گا ابا حضور ! پھر ہم سب کو ایک آنکھ سے دیکھیں گے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
http://e.dunya.com.pk/news/2014/Jul...0197_43569604.jpg.pagespeed.ic.NfHAYZCM7F.jpg
x1150197_43569604.jpg.pagespeed.ic.NfHAYZCM7F.jpg
 

زرقا مفتی

محفلین
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/06/140628_arasalan_iftikhar_appointment_sen.shtml
اکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کی متنازع تقرری کی باز گشت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھی سنائی دی ہے۔

اس تقرری کی بازگشت سنیچر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت سنائی دی جب حزب اختلاف کے رکن سردار عبد الرحمان کھیتران نے نکتہ اعتراض پر اس معاملے پر بات کی۔




ان کا کہنا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق اس حوالے سے جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس میں ارسلان افتخار کو ’بزنس ٹائیکون یعنی بڑا کاروباری‘ ظاہر کیا گیا ہے۔

ارسلان افتخار سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بڑے بیٹے ہیں اور وہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔

بولان میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ارسلان افتخار نے ڈاکٹری کے شعبے کو بطور پیشہ اختیار کرنے کی بجائے پولیس اور ایف آئی اے میں ملازمت کو ترجیح دی۔

پولیس اور ایف آئی اے میں ملازمت کے حوالے سے نہ صرف وہ میڈیا میں تنقید کی زد میں رہے بلکہ ان پر بحریہ فاؤنڈیشن کے سربراہ ملک ریاض نے بھی انتہائی سنگین الزامات لگائے۔

دیانتدار شخص
"موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمے کے دعوے کرتی ہے لیکن بلوچستان میں کیا کوئی ایسا دیانتدار شخص نہیں تھا جو پنجاب اور پوری دنیا سے سرمایہ کاروں کو کھینچ کر لاتا ان کی معلومات کے مطابق حکومتی اراکین کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔"

سردار عبدالرحمان

سردار عبد الرحمان نے کہا کہ تجربہ کار افراد کو چھوڑ کر’ایک بدنام زمانہ شخص کو، جس کے ابھی تک نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں سکینڈل چل رہے ہوں، وائس چیئرمین بنانے میں حکومت کی کیا مجبوری تھی۔‘

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمے کے دعوے کرتی ہے لیکن بلوچستان میں کیا کوئی ایسا دیانتدار شخص نہیں تھا جو پنجاب اور پوری دنیا سے سرمایہ کاروں کو کھینچ کر لاتا۔

انھوں نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق حکومتی اراکین کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

انھوں نے ایوان میں موجود وزیراعلیٰ بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ صوبے پر رحم کریں اور ترس کھائیں۔‘

سردار عبدالرحمان کھیتران پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے گذشتہ عام انتخابات کے حوالے سے الزامات کو دہرانا چاہتے تھے مگر سپیکر جان محمد جمالی نے انھیں اجازت نہیں دی۔

بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ارسلان افتخار اگرچہ متنازع ہے اور وہ سردار عبد الرحمان کھیتران کی اس بات سے متفق ہیں کہ انھیں اس تقرری کے سلسلے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا لیکن وزیراعلیٰ ان کے ٹیم لیڈر ہیں اس لیے وہ اس فیصلے پر ان کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ارسلان افتخار کو بزنس ٹائیکون قرار دینا غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا ارسلان افتخار کے معاملے کو عمران خان سے نہ جوڑا جائے کیونکہ عمران خان کے اپنے قصے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس تقرری کے حوا لے سے مسلم لیگ(ن) کی لیڈر شپ کے فرشتوں کو بھی معلوم نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ داری سے کہتے ہیں کہ انھوں نے یہ تقرری خود کی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا بلوچستان کے ساتھ ایک رشتہ ہے اسی لیے انھوں نے ان کی تقرری کی۔
 
وزیر اعلی کا یہ جملہ کہ "ان کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ داری سے کہتے ہیں کہ انھوں نے یہ تقرری خود کی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا بلوچستان کے ساتھ ایک رشتہ ہے اسی لیے انھوں نے ان کی تقرری کی۔"
یہ کوئی قابلیت کا میرٹ نہیں اور یہ کسی کی مدد نہیں کرتا۔
 
Top