ارم رمضان کی کہانی- خدارا پاکستان میں تعلیم عام کر

http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2014/01/140114_domestic_workers_saba_zs.shtml

روز قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دس سالہ ملازمہ ارم رمضان کی اپنی مالکن کے ہاتھوں تشدد کے بعد ہلاک ہو گئی لیکن یہ مسئلہ صرف ارم کا نہیں بلکہ پاکستان میں محنت مزدوری کرنے والے ان لاکھوں بچوں کا ہے جو غربت اور تنگدستی کو کم کرنے کے لیے کھلونوں اور کتابوں کے ساتھ ساتھ اپنے اہل خانہ سے دور محنت مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔

ارم کی کہانی کیا تھی اور بچوں کے حقوق کے لیے پاکستان میں قانون پر کس حد تک عملدرآمد ہوتا ہے دیکھیے صبا اعتزاز کی رپورٹ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور کل کراچی میں ایک دس سالہ ملازم بچے کو چھٹی منزل سے نیچے پھینک دیا گیا۔
دوسرا واقعہ بھی کل ہی ملتان میں پیش آیا جہاں ایک خاتون ٹریفک وارڈن نے اپنے بیٹے کے ساتھ ملکر اپنے دس سالہ ملازم کو کمرے میں اُلٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
 
جہالت کی انتہا ہے
کراچی والے واقعہ میں ایک ہندو فیملی ملوث ہے
بدقسمتی سے تعلیم کی کمی ، تنگ نظری اور اسلام سے دوری اس کی وجہ ہے۔ ہندو ڈاکٹر تعلیم یافتہ تو ہے مگر شعور کی کمی ہے ۔ پنجاب میں نہ تعلیم ہے نہ شعور۔ اللہ کرے ہمارے ہم وطن تعلیم بھی حاصل کریں اور شعور بھی
 
شمشاد

لائبریرین
بات اگر بین الاقوامی ہو رہی ہو تو خان صاحب پاکستان کو بیچ میں لے آتے ہیں جیسا کہ مصر میں نئے آئین کی بات ہو رہی تھی تو خان صاحب نے پاکستان کو بھی رگید ڈالا اور اگر بات پاکستان کی ہو رہی ہو تو خان صاحب کسی نہ کسی بہانے پنجاب کو بیچ میں لے آتے ہیں اور پنجاب کو رگیدنا شروع کر دیتے ہیں۔ کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا۔
 
جہالت پاکستان میں عام ہے۔ چاہے سندھ ہو ، پی پی کے ہو، بلوچستان ہو، یا پنجاب۔ پورے ملک کا یہی حال ہے ماسوائے لاہور،کراچی اور اسلام اباد کے۔ کس کس کا رونا ورئیں۔ پنجاب کی ابادی 65 فی صد ہے ملک کی۔ لامحالہ جہالت اور برائی بھی وہیں زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس لیے نام لے دیاتھا۔ کہ پنجاب ہی پاکستان ہے
 
شمشاد

لائبریرین
جہالت تو انڈیا، بنگلہ دیش اور ایشیا کے تمام ممالک میں ہے اور کسی حد تک یورپی اور دیگر ممالک میں بھی ہے، صرف پاکستان ہی مورد الزام کیوں؟
 
جہالت تو انڈیا، بنگلہ دیش اور ایشیا کے تمام ممالک میں ہے اور کسی حد تک یورپی اور دیگر ممالک میں بھی ہے، صرف پاکستان ہی مورد الزام کیوں؟

بنگلہ دیش میں تو بہت ہے
چوں کہ ہم پاکستانی ہیں لہذا وہیں کہ بہتری کی سوچتے ہیں
 
Top