ارود انسائیکلوپیڈیا کے لیے مدد درکار

hackerspk

محفلین
بلعون صناع مکین مکاں بفضل خلاق زمین و زماں​
ستائش داور جہان آفرین آسان نہیں کیونکر بیان ہو اور نعت حضرت سید المرسلین مشکل ہے زبان کیا مرد میدان ہو۔ اس صورت میں قلم مقطوع اللسان کیا نگارش کرے سوائے اس کے کہ اصل مطلب گذارش کرے۔
اردو انسائیکلوپیڈیا کے لیے زمرہ جات بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ابھی کچھ فیصد کام ہوا ہے۔ کام آف لائن کر رہا تھا اب اسے اپلوڈ کردیا ہے آپ احباب سے درخواست ہے کہ زمرہ جات کا جائزہ لیں اور غلطیوں کی درستی کرنے میں مدد کریں۔ ربط درج ذیل ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا چاہتے ہیں ہیکرس؟ زمروں کی تعداد؟ یہ تو اپنی اپنی صواب دید۔ جیسے چاہے آپ ادب کا ایک ہی زمرہ بنائیں، یا اس کو نثر اور شعر میں ، یا پھر مزید زمروں میں۔ نثر کو افسانہ، ناول۔ وغیرہ وغیرہ۔ اس لئے کچھ طے کریں پہلے کہ کتنے زمرے چاہئے۔
 

hackerspk

محفلین
دو یا دو سے زیادہ مضامین کے لیے زمرہ بنانے کا ارادہ۔ مطلوب یہ ہے کہ کیا بنائے گئے زمرے درست ہیں؟ اساتذہ اس کا ایک دفعہ جائزہ لے چکے ہیں لیکن ساتھ یہ بھی تاکید کی تھی کہ اگر ایک دو احباب اور دیکھ لیں تو زیادہ بہتر ہے۔
 

دوست

محفلین
بھائی ہیکر آپ نے انگریزی اردو لغت بھی شامل کی ہوئی ہے اس میں۔ ایک عدد انگریزی اردو لغت اردو ویب پر بھی موجود تھی۔ اس کی لسٹ (اردو ٹرانسلیٹر گلاسری کے نام سے) یہیں کہیں ہو گی وہ بھی اس میں شامل کر لیں۔ ایک عدد اردو انگریزی لغت اسی کی بنیاد پر بنائی تھی وہ بھی چاہے تو شامل کر لیں اس میں۔ اگرچہ موخر الذکر خاصی خام فہرست ہے، بہت سا کام اس میں باقی ہے کرنے والا۔
 

hackerspk

محفلین
جی یہ سب لغات میرے پاس موجود ہیں۔ میں ان سے استفادہ ضرور حاصل کروں گا فی الوقت قوتیں انسائیکلوپیڈیا پر صرف کر رہا ہوں کہ اس کا ڈھانچہ تیار ہو۔
 
Top