ارکان کا شجرہ

مکی

معطل
الشبکہ العربیہ عربی کا ایک اچھا اور معیاری فورم ہے، میں نے اس فورم سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس فورم میں ہرسال ارکان کا ایک شجرہ تیار یا جاری کیا جاتا ہے، میں سوچ رہا تھا کہ کیا اس طرح کا سلسلہ اردو ویب پر بھی شروع کیا جاسکتا ہے؟ خاص طور سے جبکہ سالگرہ کا موقوع بھی ہے..

شجرہ کا نمونہ جس میں کئی سالوں کی غیر حاضری کے با وجود میرا نام بھی شامل ہے.. :)

187fad6d66ht8.jpg

 

مکی

معطل
یہ فورم کے ارکان کا شجرہ ہے جس میں سال کے فعال ارکان اور ان ارکان کا نام شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے فورم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہو، شجرہ کی ابتداء پرانے ارکان کے ناموں سے کی جاتی ہے، یعنی پرانے ارکان نیچے سے.. اسے فورم کا شجرہ نسب کہا جاسکتا ہے..

میری تجویز یہ تھی کہ محفل کی سالگرہ کے موقع پر ایسا ہی ایک شجرہ محفل کے ارکان کا بھی جاری کیا جائے..
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی بھائی، کیا یہ شجرہ بنانے کا کوئی خودکار طریقہ موجود ہے یا پھر اسے کسی اور طریقے سے بنانا پڑتا ہے؟
 

مکی

معطل
اسے بنانے کے لیے فورم کے کسی گریفک کے ماہر کی خدمات حاصل کرنا پڑیں گی.. تاہم پہلے ہمیں ان ارکان کے نام تجویز کرنا ہوں گے جنہیں شجرہ میں شامل کیا جائے گا.. اس کے لیے ایک الگ تھریڈ کی ضرورت ہے.. بشرطیکہ اگر یہ تجویز انتظامیہ کو پسند آئی ہے..
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم منتظمین و اراکین محفل
اگر محفل اردو کے اراکین کا شجرہ بنانے کی کوشش کی جائے ۔
تو کیا اس شجرے میں ان اراکین کا نام بھی ہونا ضروری ہے ۔
جو رجسٹر تو ہوئے لیکن اک بھی پوسٹ نہیں کی ۔
آپ سب اراکین سے مشورہ درکار ہے کہ
" شجرہ محفل اردو " میں کسی رکن کا نام درج کرنے کے لیے کیا شرائط ہونی چاہیئیں ۔
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ کم از کم 26 پوسٹ کرنے والے رکن کا نام درج کیا جائے ۔
اور مختلف رنگوں کی مدد سے " منفرد" " ماہر " " منتظم اعلی " " ناظم اعلی " کے ناموں کو نمایاں کر دیا جائے ۔
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ مکی بھائی۔

نایاب بھائی آپ کی تجویز نہایت مناسب ہے کہ کم از کم 26 پیغامات بھیجنے والے رکن کا نام شامل ہونا چاہیے۔

26 پیغامات والے اراکین کی تعداد 384 ہے۔ اگر 25 مراسلے والوں کو شامل کریں گے۔ تو فی الحال کل تعداد 390 ہو گی۔
 

نایاب

لائبریرین
شکریہ مکی بھائی۔

نایاب بھائی آپ کی تجویز نہایت مناسب ہے کہ کم از کم 26 پیغامات بھیجنے والے رکن کا نام شامل ہونا چاہیے۔

26 پیغامات والے اراکین کی تعداد 384 ہے۔ اگر 25 مراسلے والوں کو شامل کریں گے۔ تو فی الحال کل تعداد 390 ہو گی۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
اگر کم از کم ایک پیغامات ارسال کرنے والے شامل کیے جائیں تو تعداد 1142
اگر کم از کم دس پیغامات ارسال کرنے والے شامل کیے جائیں تو تعداد 562
شجرے کی ابتدا جولائی 2005 سے شروع ہو ۔
اور ہر ماہ شامل ہونے والے ان اراکین کا نام درج ہوتا چلا جائے ۔
۔ جو کم از کم دس یا پچیس پیغامات ارسال کر چکے ہوں ۔
اور شجرہ اوپر کی جانب بڑھتا چلا جائے ۔
منتظم اعلی ۔ناظم اعلی ، موڈریٹر ، منفرد ،ماہر ، معان ، اراکین کے نام مختلف رنگوں سے لکھے جائیں ۔
سب محترم اراکین و منتظمین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے قیمتی ماہرانہ مشوروں سے رہنمائی کا فریضہ انجام دیں ۔
نایاب
 
Top