ارے او روشنی والو

عاطف سعد

محفلین
السلام علیکم​
23mszmt.jpg
 
ارے او روشنی والو

اندھیرے میں جو بیٹھے ہیں نظر اُن پر بھی کچھ ڈالو
ارے او روشنی والو
بُرے اتنے نہیں ہیں ہم ذرا دیکھو ہمیں بھالو
ارے او روشنی والو
کفن سے ڈھانپ کے بیٹھے ہیں ہم سپنوں کی لاشوں کو
جو قسمت نے دکھائے،دیکھتے ہیں ان تماشوں کو
ہمیں نفرت سے مت دیکھو،ذرا ہم پر رحم کھا لو
ارے او روشنی والو
ہمارے بھی تھے کچھ ساتھی،ہمارے بھی تھے کچھ سپنے
سبھی وہ راہ میں چُھوٹے،وہ سب رُوٹھے جو تھے اپنے
جو روتے ہیں کئی دن سے ذرا اُن کو بھی سمجھا لو

بہت خوب شراکت
شاد و آباد رہیں
 
Top