مبارکباد اساتذہ کا عالمی دن

محمد وارث

لائبریرین
آپ کی اس بات پر ہم نے اپنے تعلیمی سفر کا جائزہ لیا تو پایا کہ ہمیں پہلی دفعہ کسی استانی صاحبہ نے انجنئیرنگ کے دوسرے یا تیسرے سیمسٹر میں پڑھایا۔ :) :) :)
سیدھے سبھاؤ کہیے نہ برادرم کہ عین چاکلیٹ اور پھولوں والی عمر میں آپ مستفیض ہوئے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
جی اچھا!! لیکن یہ سب سکول کے سٹاک سے بنایا گیا ہے۔ طالبات سے کچھ نہیں منگوایا ہم نے، لیکن ظاہر ہے کہ ہر جگہ ایک جیسا اصول نہیں ہو گا۔ :)
جی ہاں اب "وش" کا ایک ہزار بچانے کے لیے کوئی آپ کے اسکول کے "کئی کئی" ہزار دینے سے تو رہا :)
 

لاریب مرزا

محفلین
اوہ!! ہم نے منتخب کارڈز شریک کیے ہیں۔ یہ والا تو ہم نے ضرور کرنا تھا۔ یہ ہمیں بہت اچھا لگا تھا۔ :daydreaming:
20161005_102723-1_zpse59yov5z.jpg
 
سیدھے سبھاؤ کہیے نہ برادرم کہ عین چاکلیٹ اور پھولوں والی عمر میں آپ مستفیض ہوئے :)
اس بات پر ایک دلچسپ واقعہ یاد آ گیا۔ ایک روز لیکچر کے دوران کسی سوال کے جواب میں پچھلی سیٹوں سے ایک منہ پھٹ قسم کے طالب علم نے کوئی ذو معنی قسم کی بات کہی جس کے جواب میں استانی صاحبہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمارا سر نیم والد صاحب کی طرف سے نہیں ہے۔ :) :) :)
 
اس بار اک خرچہ اور بڑھا ۔۔۔۔۔۔۔
آپ کا خرچہ کیسے بڑھا نایاب بھائی؟؟ اور پلیز یہاں خرچوں کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ :unsure: پھر لڑی میں لڑائی شروع ہو جائے گی۔
آج صبح علم ہوا کہ ہزار روپیہ وش کی نذر ہو گیا ۔
میرے چار سکول جاتے ہیں :p

ہمیں افسوس ہے کہ آپ کے وقتوں میں ایسی روایت کی عدم موجودگی میں آپ کسی "مس" کو پھول یا چاکلیٹ دینے سے محروم رہ گئے۔ :p
ذرا یہ تو بتائیں کہ آپ نے اپنے وقتوں میں کیا دیا ؟
 

غدیر زھرا

لائبریرین
بہت زبردست کارڈز ہیں لاریب.. آپ کی سٹوڈنٹس یقیناً بہت عمدہ کارڈز بناتی ہیں :) ہم نے تو کئی آئیڈیاز بھی چرا لیے گو کہ اب ہمیں کارڈز بنانے کی فرصت میسر نہیں کبھی بنایا کرتے تھے :)
کالج میں پڑھاتے ہوئے کئی بار تقریباً اپنی ہم عمر سٹوڈنٹس کی طرف سے دئیے گئے پھول اور گفٹس یہ کہہ کر لوٹانے پڑے کہ بیٹا آپ کی محبت زیادہ اہم ہے گفٹس نہیں لے سکتے ہم :)

لیکن ایک گفٹ ہمیں وصولنا ہی پڑا کہ اس بچی نے اتنے خلوص سے اصرار کیا اور کلاس سے سفارش کروائی کہ ہمیں لیتے بنی :)

IMG-20160313-WA0025_zps0dz1es9t.jpg


یہ ٹاپس کاغذ کے بنائے گئے تھے :)

ایک کارڈ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اور کچھ دیر قبل ہی ہمیں ملا ہے..قیمتی اس لیے کہ جنہوں نے دیا وہ مجھ سے بڑی ہیں اور ان کی پڑھائی میں آٹھ سال کا گیپ تھا..حوصلہ افزائی اور یقین پیدا کرنے کی دیر تھی کہ انہوں نے ہمارے پاس دو ماہ میں ایف اے کے امتحانات کی تیاری کی اور الحمدللہ پاس ہو گئیں اور میرے لیے وہ لمحہ امر تھا جب اس نے روتے ہوئے میرے ہاتھ چومے تھے..خوشی کی بات یہ کہ اب انہوں نے کالج میں ایڈمیشن لے لیا ہے :)

C360_2016-10-05-18-10-58-400_zps3gge2rcn.jpg


ویسے کبھی ہم بھی کارڈز دیا کرتے تھے ٹیچرز کو..تب سیل نہیں تھا پاس ورنہ پکس ہی بنا لیتے :) البتہ ایک پک محفوظ ہے اور زیادہ پرانی بھی نہیں..وہ کارڈ جو ہم نے پانچ منٹ میں بنایا تھا اور صرف پنک اور وائٹ کارڈ بورڈ مہیا تھا سو بہت سادگی نبھانی پڑی :)

C360_2016-07-29-23-56-32-928_zps0gf58juv.jpg
 

بھلکڑ

لائبریرین
بے چارے بچے کتنا مکھن لگانا پڑتا ہے ناں ! :)
محفل پر موجود تمام اساتذہ کو مبارک ہو۔
میری طرف سے میرے نرسری سے لے کر بیچلر تک کے تمام اساتذہ بشمول قاری صاحب کے لئے بہت سی دعائیں اور مبارک باد۔
محفل پر موجود سبھی اساتذہ بشمول تابش بھائی! :) کو مبارکباد!
جی اچھا!! لیکن یہ سب سکول کے سٹاک سے بنایا گیا ہے۔ طالبات سے کچھ نہیں منگوایا ہم نے، لیکن ظاہر ہے کہ ہر جگہ ایک جیسا اصول نہیں ہو گا۔
اور وہ چاکلیٹس؟:)
 

لاریب مرزا

محفلین
ہاں یہ بہت بڑی محرومی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ "مسوں" سے محروم نہیں رہے، چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ہم استانیوں ہی سے پڑھتے رہے :)
آپ کی اس بات پر ہم نے اپنے تعلیمی سفر کا جائزہ لیا تو پایا کہ ہمیں پہلی دفعہ کسی استانی صاحبہ نے انجنئیرنگ کے دوسرے یا تیسرے سیمسٹر میں پڑھایا۔ :) :) :)
میں تو اب بھی دینا چاہتا ہوں۔۔۔۔ مگر "مس" گم گئی ہے۔۔۔ :p

کوئی "مِسوں" سے بھی تو پوچھیں کہ بوائز کو پڑھا کر ان کے تاثرات کیا ہوتے ہیں۔ :unsure: ہمیں یاد ہے کہ جب ہم نے ٹیچنگ شروع کی تو ہمیں جماعت چہارم میں لڑکوں کا سیکشن دے دیا گیا۔ ہمیں ٹیچنگ اور جماعت میں نظم وضبط برقرار رکھنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ لڑکوں کی چیخ و پکار اور اونچا اونچا بولنا ہماری طبع نازک پر بہت گراں گزر رہا تھا۔ ہمارے زور سے بولنے کا اثر بھی یوں تھا جیسے نقار خانے میں طوطی کی آواز.. آخر تنگ آ کر ہم نے پاس کھڑے بچے ( بہروز) کی کمر پر ایک زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔ ان کو تو پتہ نہیں اثر ہوا یا نہیں البتہ ہمارا پورا ہاتھ اندر سرخ پڑ گیا۔ اور اتنا درد ہوا کہ الامان.. سارا دن ہم درد سے بے حال رہے۔ :unsure: اس دن سے ہم نے کسی کو تھپڑ رسید کرنے سے توبہ کر لی :p اور بہت رئیکویسٹ کر کے کچھ عرصہ بعد گرلز کیمپس شفٹ ہو گئے۔ :)
 
Top