مبارکباد اساتذہ کا عالمی دن

لاریب مرزا

محفلین
زبردست جی۔ یہ رنگ برنگے دن تو خوب رونقیں لاتے ہیں۔
(y)
شکریہ جناب!! :)
ذرا یہ تو بتائیں کہ آپ نے اپنے وقتوں میں کیا دیا ؟
ہم بھی یہی کچھ کرتے تھے۔ لیکن فرق یہ ہے کہ اس وقت اساتذہ کا رعب زیادہ ہوتا تھا۔ آج کل کے بچے بہت پیمپرڈ ہیں۔ ان کے ساتھ رعب سے زیادہ دوستانہ معاملات رکھے جاتے ہیں۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت زبردست کارڈز ہیں لاریب.. آپ کی سٹوڈنٹس یقیناً بہت عمدہ کارڈز بناتی ہیں :) ہم نے تو کئی آئیڈیاز بھی چرا لیے گو کہ اب ہمیں کارڈز بنانے کی فرصت میسر نہیں کبھی بنایا کرتے تھے :)
کالج میں پڑھاتے ہوئے کئی بار تقریباً اپنی ہم عمر سٹوڈنٹس کی طرف سے دئیے گئے پھول اور گفٹس یہ کہہ کر لوٹانے پڑے کہ بیٹا آپ کی محبت زیادہ اہم ہے گفٹس نہیں لے سکتے ہم :)

لیکن ایک گفٹ ہمیں وصولنا ہی پڑا کہ اس بچی نے اتنے خلوص سے اصرار کیا اور کلاس سے سفارش کروائی کہ ہمیں لیتے بنی :)

IMG-20160313-WA0025_zps0dz1es9t.jpg


یہ ٹاپس کاغذ کے بنائے گئے تھے :)

ایک کارڈ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اور کچھ دیر قبل ہی ہمیں ملا ہے..قیمتی اس لیے کہ جنہوں نے دیا وہ مجھ سے بڑی ہیں اور ان کی پڑھائی میں آٹھ سال کا گیپ تھا..حوصلہ افزائی اور یقین پیدا کرنے کی دیر تھی کہ انہوں نے ہمارے پاس دو ماہ میں ایف اے کے امتحانات کی تیاری کی اور الحمدللہ پاس ہو گئیں اور میرے لیے وہ لمحہ امر تھا جب اس نے روتے ہوئے میرے ہاتھ چومے تھے..خوشی کی بات یہ کہ اب انہوں نے کالج میں ایڈمیشن لے لیا ہے :)

C360_2016-10-05-18-10-58-400_zps3gge2rcn.jpg


ویسے کبھی ہم بھی کارڈز دیا کرتے تھے ٹیچرز کو..تب سیل نہیں تھا پاس ورنہ پکس ہی بنا لیتے :) البتہ ایک پک محفوظ ہے اور زیادہ پرانی بھی نہیں..وہ کارڈ جو ہم نے پانچ منٹ میں بنایا تھا اور صرف پنک اور وائٹ کارڈ بورڈ مہیا تھا سو بہت سادگی نبھانی پڑی :)

C360_2016-07-29-23-56-32-928_zps0gf58juv.jpg
زبردست!! :)
بہت عمدہ کام کیا آپ نے بہنا!! ان تمام چیزوں سے آپ کی یادیں وابستہ ہیں۔ ہمیں خوشی ہوئی کے آپ نے اشتراک کیا :)
باقاعدہ گفٹس لینے کی تو ہمیں بھی اجازت نہیں ہوتی.. البتہ پھول اور کارڈز دینے سے ہم بچوں کو کسی طرح روک نہیں پاتے، :) اور ان کی سکول کی طرف سے اجازت ہے۔ اسی لیے دھڑلے سے لے لیے جاتے ہیں۔ :p
 

لاریب مرزا

محفلین
بے چارے بچے کتنا مکھن لگانا پڑتا ہے ناں ! :)
اور اساتذہ ان بے چارے بچوں کے لیے کیا کچھ کرتے ہیں، اگر آپ کو کرنا پڑے تو الٹے پاؤں بھاگ کھڑے ہوں۔ اور یہ مکھن آپ کو زہر لگے :)
چاکلیٹس اسی لیے ہم نے پوسٹ نہیں کی ہیں۔ نہ تو وہ سکول کے اسٹاک کا حصہ ہوتی ہیں اور نہ ہی ہر بچے کا ہر معلمہ کو دینا ضروری ہوتا ہے۔ یہ بچوں کی اپنی مرضی پر منحصر ہوتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کوئی "مِسوں" سے بھی تو پوچھیں کہ بوائز کو پڑھا کر ان کے تاثرات کیا ہوتے ہیں۔ :unsure: ہمیں یاد ہے کہ جب ہم نے ٹیچنگ شروع کی تو ہمیں جماعت چہارم میں لڑکوں کا سیکشن دے دیا گیا۔ ہمیں ٹیچنگ اور جماعت میں نظم وضبط برقرار رکھنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ لڑکوں کی چیخ و پکار اور اونچا اونچا بولنا ہماری طبع نازک پر بہت گراں گزر رہا تھا۔ ہمارے زور سے بولنے کا اثر بھی یوں تھا جیسے نقار خانے میں طوطی کی آواز.. آخر تنگ آ کر ہم نے پاس کھڑے بچے ( بہروز) کی کمر پر ایک زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔ ان کو تو پتہ نہیں اثر ہوا یا نہیں البتہ ہمارا پورا ہاتھ اندر سرخ پڑ گیا۔ اور اتنا درد ہوا کہ الامان.. سارا دن ہم درد سے بے حال رہے۔ :unsure: اس دن سے ہم نے کسی کو تھپڑ رسید کرنے سے توبہ کر لی :p اور بہت رئیکویسٹ کر کے کچھ عرصہ بعد گرلز کیمپس شفٹ ہو گئے۔ :)
اب پھر کوئی کہہ دے گا کہ بڑے بوڑھے اپنے زمانے کو روتے ہیں لیکن مڈل اسکول کے لڑکے واقعی روتے تھے۔ ہماری ایک مس اختر تھیں، دھان پان سی اپنے سے بڑے لڑکوں کو پڑھاتی تھیں ، بید کی چھڑی بے تحاشا استعمال کرتی تھیں، سارا سکول ان کے نام سے تھر تھر کانپتا تھا ہر لڑکا بلبلاتا تھا اور کئی روتےتھے :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
زبردست!! :)
بہت عمدہ کام کیا آپ نے بہنا!! ان تمام چیزوں سے آپ کی یادیں وابستہ ہیں۔ ہمیں خوشی ہوئی کے آپ نے اشتراک کیا :)
باقاعدہ گفٹس لینے کی تو ہمیں بھی اجازت نہیں ہوتی.. البتہ پھول اور کارڈز دینے سے ہم بچوں کو کسی طرح روک نہیں پاتے، :) اور ان کی سکول کی طرف سے اجازت ہے۔ اسی لیے دھڑلے سے لے لیے جاتے ہیں۔ :p
پھول لینے میں ہمیں بھی عار نہ تھا اگر معلوم نہ ہوتا کہ اکثر کالج کے ہی پودوں کی شامت آتی ہے :) ویسے ایک سٹوڈنٹ تھیں جن کو ہر صبح ہمیں پھول دینا ہوتا تھا بہت سمجھایا لیکن وہ باز نہ آئیں کہ بقول ان کے وہ ان کے پیارے پودے کے ہوتے تھے :) ہم کبھی تو وصولتے کبھی ٹال دیتے :)
یہ باسکٹ بھی انہیں دنوں کی یادگار ہے :)
DSC_1347_zpsbiaid0n5.jpg
 

لاریب مرزا

محفلین
اب پھر کوئی کہہ دے گا کہ بڑے بوڑھے اپنے زمانے کو روتے ہیں لیکن مڈل اسکول کے لڑکے واقعی روتے تھے۔ ہماری ایک مس اختر تھیں، دھان پان سی اپنے سے بڑے لڑکوں کو پڑھاتی تھیں ، بید کی چھڑی بے تحاشا استعمال کرتی تھیں، سارا سکول ان کے نام سے تھر تھر کانپتا تھا ہر لڑکا بلبلاتا تھا اور کئی روتےتھے :)
کاش ہم بھی اچھے سے لڑکوں کی پٹائی کر سکتے ہوتے، لیکن ہمیں تو تھپڑ رسید کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ کتنی خوش قسمت تھیں مس اختر!! :D
 
Top