اساتذہ کرام اصلاح کیجیے

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ظہیراحمدظہیر
براہِ کرم اصلاح فرمائیں

جو نہیں تجھ پر عیاں ہے
ایک بحرِ بیکراں ہے
تھم گئی میری نظر کیوں
کس کے چہرے کا گماں ہے
سن، کبھی جو سن سکو تو
خامشی میری زباں ہے
ڈس رہا ہے کیوں مجھے پھر
یہ تو تیرا آستاں ہے
عمر بھر کی سب ریاضت
میری آنکھوں سے رواں ہے
گلستاں جب چہرہ تیرا
پھر یہ لہجہ کیوں خزاں ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
جو نہیں تجھ پر عیاں ہے
ایک بحرِ بیکراں ہے
.. واضح نہیں، ویسے ٹھیک ہے

تھم گئی میری نظر کیوں
کس کے چہرے کا گماں ہے
.. درست

سن، کبھی جو سن سکو تو
خامشی میری زباں ہے
.. شتر گربہ ہے، سن سکے تو... کر دو

ڈس رہا ہے کیوں مجھے پھر
یہ تو تیرا آستاں ہے
... یہ بھی ربط نہیں بنا

عمر بھر کی سب ریاضت
میری آنکھوں سے رواں ہے
... درست

گلستاں جب چہرہ تیرا
پھر یہ لہجہ کیوں خزاں ہے
.. چہرہ کی ہ کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا
گلستاں جب رخ ہے تیرا
کیا جا سکتا ہے
یا اسے مطلع بنایا جا سکتا ہے ایک اور
تیرا چہرہ گلستاں ہے
 
Top