مبارکباد اسد بھائی کو منصب ہزاری مبارک !

ربیع م

محفلین
محفل کے خاموش ترین رکن اسد بھائی بالآخر ساڑھے دس سال کے طویل عرصہ میں کچھوا چال چلتے ہوئے منصب ہزاری تک پہنچ ہی گئے ، اور محفلین کی ناقدری دیکھئے کہ کسی نے مبارکباد کی لڑی تک نہ کھولی ۔
اسد بھائی کو زیادہ تر تکنیکی معاملات پر رہنمائی کرتے ہوئے ہی پایا ہے ،لیکن دوسرے معاملات پر بھی ان کی گہری نظر معلوم ہوتی ہے ، ایک بار میں نے ایک مراسلے میں کچھ غلط لکھا تو اسد بھائی نے فورا تصحیح کی جس سے ان کی قابلیت ، ہمہ گیریت اور خاموشی کے پردے پیچھے محفل پر گہری نظر کا اندازہ ہوتا ہے ۔

ہم اس تاریخی موقع پر اسد بھائی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
خرگوش، چیتے اور تیندوے کی چال چلنے والوں کو کچھوے کی چال والے بهلا کب نظر آتے ہیں۔ بہرحال اس غیر دوستانہ قسم کے رویے پر اہل محفل کی جانب سے ماغریبم قرارداد معزرت پیش کرتے ہوئے جناب اسد کو یک ہزاری منصب کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
 

اسد

محفلین
آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ۔

مختصر جواب کی وجہ یہ ہے کہ دوسری مرتبہ جواب لکھا ہے، پچھلی دفعہ ہمت کر کے اقتباسات بھی لیے تھے لیکن جواب مکمل ہونے سے پہلے بجلی چلی گئی۔ کاہلی کا کوئی علاج نہیں ہے، بجلی کا جانا کاہلوں کے لیے آسمانی اشارہ ہوتا ہے۔ :)
 
بہت بہت مبارک اسد صاجب ۔۔۔کوئی یو پی ایس ہی لگوا لیں ۔۔۔بڑی تعریفیں کی ہیں آپ کی بدر الفاتح بھائی نے بئی صرف بجلی کا بہانہ کرکے غائب رہنا ستم ظریفی ہے ۔۔خیر خوش رہیں اور سلامت رہیں
 
Top