اسد حکومت کی جانب سے کلورين گيس کا استعمال

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

27858693_1706304616096356_5955456704834753587_n.jpg


شام کے عوام مصائب کا شکار ہيں اور دنيا تماشائ بنی ہوئ ہے۔

شام کی حکومت کی جانب سے اپنے معصوم شہريوں کو دہشت زدہ کرنے کے ليے کلورين گيس کے استعمال کے الزامات پر امريکہ کو شديد تشويش ہے۔ اس مرتبہ يہ کاروائ ادليب صوبہ ميں کی گئ ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شام ميں اس نوعيت کا يہ چھٹا واقعہ ہے۔ ہم عالمی برادری سے اپيل کرتے ہيں کہ اس معاملے پر يک زبان ہو کر احتجاج کريں اور اسد حکومت اور اس کے حمايتيوں کے خلاف عوامی دباؤ بڑھانے کے ليے ہر ممکن کوشش کريں تا کہ اسد حکومت کيميائ ہتھياروں کا استعمال ترک کر دے اور ان غير انسانی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے ميں لايا جائے۔

امريکی حکومت اس بات پر يقین رکھتی ہے کہ مشرقی گھوٹا ميں متاثرين اور ديگر شامی باشندوں پر مظالم کی ذمہ داری حتمی طور پر روس کے سر ہے کيونکہ روس کی اس معاملے ميں دخل اندازی کے بعد شام کے باشندوں پر کيميائ ہتھيار استعمال کيے گئے۔ شام کی حکومت کو احتساب سے محفوظ کر کے روس نے اپنے معاہدے کا پاس نہيں کيا۔ شام ميں تمام فريقين کی جانب سے کيميائ ہتھياروں کا استعمال فوری طور پر رکنا چاہيے۔

شام کی عوام پر خود ان کی اپنی ہی حکومت کے غير انسانی مظالم کے خلاف صرف امريکی حکومت ہی نہيں ہے جس نے آواز بلند کی ہے۔ ہم خطے ميں عام انسانوں کی زندگيوں کو محفوظ کرنے کے ليے جاری عالمی کوششوں کا حصہ ہيں جو ايک ايسی ظالم حکومت کی بربريت کا شکار ہيں جس نے کسی بھی توجيہہ اور انصاف کے کسی بھی اصول کو ماننے سے صاف انکار کر ديا ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

فاتح

لائبریرین
عراق میں بھی کیمیکل ہتھیاروں کا جھوٹ بول کر عراق میں لاکھوں انسانوں کو قتل کیا ہے نا آپ کے ملک نے۔۔۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی
 

زیک

مسافر
معلوم نہیں اس خبر میں کتنی حقیقت ہے۔ امریکی حکومت کا ریکارڈ اس سلسلے میں خاص طور پر عراق جنگ کے حوالے سے کافی خراب رہا ہے۔ شام میں اسد یا اس کے مخالفین میں سے کوئی بھی اچھے کردار کا دکھائی نہیں دیتا اور جنگ میں شامل ہونا انتہائی بےوقوفی ہو گی۔ لیکن یہ بھی واضح ہے کہ اسد (باپ اور بیٹے) نے اپنے شہریوں کے خلاف کئی بار انتہائی ظالمانہ رویے کا ثبوت دیا ہے اور کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں
 
Top