تعارف اسد رزّاقی

اسد

محفلین
سلام علیکم،

میرا نام اسداللہ رزّاقی ہے۔ پیشہ کمپیوٹر سے متعلق ہے۔ جن دنوں وقت ملتا ہے تو انٹرنیٹ بھی استعمال کر لیتا ہوں، فراغت شرط ہے۔ اسکے علاوہ فوٹوگرافی، سیر و سیاحت اور کتابوں سے بھی شغف ہے۔

اردو کتابوں کو یونیکوڈ ٹیکسٹ میں لانے کیلئے بھی کام شروع کیا تھا، مگر مصروفیت کی بنا پر مستقل وقت نہیں دے سکا۔ (صرف پبلک ڈومین کتابیں)۔

اس فورم میں شمولیت کو بہت دن ہو گئے مگر شرکت اب کر رہا ہوں۔ خاصہ عرصہ پہلے ایک رات بیک وقت کئی اردو فورمز کی ممبرشپ حاصل کی تھی۔ اگلے ہی دن سے جنک میلز آنے لگیں، جسکے بعد میں نے کسی بھی فورم میں حصہ نہیں لیا۔

امید ہے کہ جب جب فرصت ملے گی شریک ہوتا رہوں گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ تو واقعی بہت پرانے رکن نکلے، لیکن بہرحال خوش آمدید اسد صاحب!

یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ آپ اردو کتب کو برقیانے کا عزم رکھتے ہیں، یہاں محفل پر بھی یہ نیک کام جاری ہے، آپ لائبریری ٹیم کا حصہ بھی بن سکتے ہیں اور انفرادی طور پر بھی اپنی پسند کی کتب کو برقیا سکتے ہیں۔

امید ہے محفل پر آپ کی فعالیت سود مند ثابت ہوگی!

والسلام
 
arifkarim

معطل
سلام علیکم،

اس فورم میں شمولیت کو بہت دن ہو گئے مگر شرکت اب کر رہا ہوں۔ خاصہ عرصہ پہلے ایک رات بیک وقت کئی اردو فورمز کی ممبرشپ حاصل کی تھی۔ اگلے ہی دن سے جنک میلز آنے لگیں، جسکے بعد میں نے کسی بھی فورم میں حصہ نہیں لیا۔

امید ہے کہ جب جب فرصت ملے گی شریک ہوتا رہوں گا۔

محفل پر خوش آمدید، یہ جنک میلز والا مسئلہ میرے ساتھ بھی پیش آتا رہتے ہے۔ بہتر ہے ایک اسپیم ای میل بنا کر کسی بھی سائٹ پر رجسٹر کروا لیا جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید اسد صاحب

کون کون سی کتاب پر کام کر رہے ہیں؟ تفصیل بتانا پسند فرمائیں گے۔
 
اسد

محفلین
خوش آمدید اسد صاحب

کون کون سی کتاب پر کام کر رہے ہیں؟ تفصیل بتانا پسند فرمائیں گے۔

ڈسٹریبیوٹد پروفریڈرس یورپ کی سائٹ پر منشی پریم چند کا ناول "بیوہ" دوسرے مرحلے میں ہے۔
چند دنوں میں اکبر الہ آبادی کی کلیات کا حصہ اول پہلے مرحلے (ٹائپنگ) میں شروع ہو جائے گا۔
اسکے بعد دوستووسکی کا ناول "دار و رسن کی آزمائش" سکین کروں گا۔
 
اسد صاحب شاید آپ کو یاد ہو کہ آج سے تقریباً تین، ساڑھے تین سال پہلے 'بیوہ' پر آپ کے ساتھ مل کر کسی اور 'شخص' نے بھی کچھ کام کیا تھا! :)
 
اسد

محفلین
اسد صاحب شاید آپ کو یاد ہو کہ آج سے تقریباً تین، ساڑھے تین سال پہلے 'بیوہ' پر آپ کے ساتھ مل کر کسی اور 'شخص' نے بھی کچھ کام کیا تھا! :)

یقیناً، غالباً وارث9 کے نام سے۔ کتاب کے 197 صفحات اب کہیں جا کر پہلے مرحلے میں مکمل ہوئے ہیں۔ اب میں دوسرے مرحلے میں کام کر رہا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یقیناً، غالباً وارث9 کے نام سے۔ کتاب کے 197 صفحات اب کہیں جا کر پہلے مرحلے میں مکمل ہوئے ہیں۔ اب میں دوسرے مرحلے میں کام کر رہا ہوں۔

آپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی اسد صاحب!

ویسے ایک استدعا یہ کرونگا کہ اردو کام کیلیئے ڈی پی یورپ سے بہتر یہ جگہ ہے، یہاں کی لائبریری کا جائزہ لیں تو کافی کام آپ کو نظر آئے گا لہذا اگر ہو سکے تو یہاں اپنا کام شیئر کریں۔

والسلام
 
بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ ویسے آپ تو کافی پرانے ممبر ہیں۔۔۔ خوش آمدید تو آپ کو ہمیں کرنا چاہئے تھا۔۔۔ خیر کوئی بات نہیں جب جب وقت ملے آتے رہیئے گا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید اسد۔ خوشی ہوی کہ کتابوں کی برقیانے سے متعلق ہیں لیکن اب تک کہاں غائب تھے؟
 
ابوشامل

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ محفل پر ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے خاص طور پر لائبریری سیکشن کے لیے۔
 
اسد

محفلین
آپ سب احباب کا شکریہ۔
خوش آمدید اسد۔ خوشی ہوی کہ کتابوں کی برقیانے سے متعلق ہیں لیکن اب تک کہاں غائب تھے؟
جب تک لاہور میں تھا تو بات اور تھی (کیبل کنکشن)۔ سن 2005 میں ایبٹ آباد منتقل ہوا تو انٹرنٹ سے رابطہ بہت کم رہ گیا (ڈائل اپ)۔ اس سے پہلے تو آپکے اردو کمپیوٹنگ گروپ میں کبھی کبھار بکواس جھاڑ لیتا تھا۔ اسکے علاوہ ڈسٹریبیوٹد پروفریڈرز (www.pgdp.net انگلش کتب) اور ڈسٹریبیوٹد پروفریڈرز یوروپ (dp.rastko.net اردو کتب) پر کام کر رہا تھا۔ اب کچھ فارغ ہوا ہوں تو پھر سے کچھ کام شروع کیا ہے۔ معلوم نہیں فراغت کب تک رہے۔
ابھی میں مختلف فورمز پڑھ رہا ہوں اور محفل میں موضوعات کی ترتیب دیکھ رہا ہوں۔ لائبریری میں دلچسپی تو ہے مگر میں صرف پبلک ڈومین کتابوں کو برقیانے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ دوسرے، ڈسٹریبیوٹد پروفریڈرز کے طریقِ کار کا عادی ہونے کے سبب کوئی اور طریق کار بھاتا نہیں۔ لائبریری کے لئے میں سکیننگ کر سکتا ہوں۔ شرط وہی پبلک ڈومین کتابوں والی ہو گی۔
 
Top