اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت درجنوں فلسطینی ہلاک

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: اسرائیلی حملے جاری، درجنوں فلسطینی ہلاک

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ تازہ ترین حملوں میں کم سے کم 41 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین ہلاکتوں کے بعد بدھ سے جاری اسرائیلی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی فلسطینی شدت پسند شامل تھے لیکن حملوں میں بچوں سمیت کئی شہری بھی مارے گئے ہیں۔



دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات کی پرائمری میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدواران یہودیوں اور اسرائیل کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت فراہم کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان کے صدارتی امیدار بننے کی کوششوں کو کوئی نقصان نا پہنچے۔ بارک اوبامہ کو اس کے نام کے ایک جزو (حسین) کا حوالہ دے کر بار بار طعنوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

شاید یہ اوباما انہی طعنوں کے جواب میں کہتا ہے کہ اگر مجھے صدر بنایا گیا تو میں پاکستان میں امریکی فوجیں داخل کر دوں گا۔
 
Top