اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، خاتون سمیت 4 فلسطینی شہید، 40 زخمی

جاسم محمد

محفلین
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، خاتون سمیت 4 فلسطینی شہید، 40 زخمی
Last Updated On 05 May,2019 09:53 am

490094_28191503.jpg

غزہ سٹی: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری سے حاملہ خاتون سمیت چار فلسطینی شہید، چالیس زخمی ہو گئے۔ دو روز میں شہادتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں پھر وحشیانہ بمباری، صیہونی فورسز کی اس کارروائی میں حاملہ خاتون، ایک سالہ بچے سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے ٹینکوں اور جنگی جہازوں سے غزہ پٹی پر بمباری کی۔

فضائی حملے میں اسی سالہ خاتون سمیت چالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ بمباری رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر کی گئی۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ فضائی کارروائی حماس کی جانب سے دوسو پچاس راکٹ فائر کرنے کے جواب میں کی گئی۔ جمعے کےروز اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے چار افراد کو شہید کر دیا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
جب آپ امتیاز ہی نہیں کرسکتے تو بحث کا فائدہ کیا۔
تنازعہ میں دونوں فریقین مسلحہ ہیں۔ ٹھیک ہے ایک فریق کو عسکری برتری حاصل ہے۔ لیکن دوسرا فریق خالی ہاتھ نہیں ہے۔
جب بھی ایسے واقعات ہوتے ہیں تو دونوں اطراف لوگ مرتے ہیں۔ اس کا بالآخر حل مذاکرات کی میز ہی ہے۔
 

آصف اثر

معطل
مذاکرات کی یہ میز لکڑی کی ہوگی، پلاسٹک کی، دھات کی یا ریت کی؟
کارپینٹر کون ہوگا،
خریدا جائے گا یا مفت میں ملے گی،
اور رکھے گا کون۔ پہلے یہ طے کرلیں بیٹھنا مشکل نہیں۔
البتہ ثالثین کی اہمیت مسلم ہے۔
 
Top