اسرافیل کی موت ۔ ن م راشد کی نظم فرخ/سخنور کی آواز میں سنیے

فرخ بھائی اب ذرا یہ بھی بتائیں کہ یہاں مرگِ اسرافیل سے کیا مراد ہو سکتی ہے، کیا اس سے مراد حیات بعد الموت سے انکار ہے؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
فرخ بھائی اب ذرا یہ بھی بتائیں کہ یہاں مرگِ اسرافیل سے کیا مراد ہو سکتی ہے، کیا اس سے مراد حیات بعد الموت سے انکار ہے؟

دراصل یہ نظم ایوب کے مارشل لا میں تحریر و تقریر پر پابندی لگنے کے بعد اسی حوالے سے لکھی گئی تھی۔ سو اسرافیل اس نظم میں ایسی علامت ہے جو یہ اعلان کرتا ہے کہ زندہ ہو جاؤ اور اپنے اعمال کا حساب دو۔ سو اس نظم میں اسرافیل مردوں کو زندہ کرنے والا اور انہیں بولنے پر دعوت دینے والا نمائندہ ہے۔
 
Top