میرا تو یہی ماننا ہے کہ ثواب "مفت" میں نہیں ملتا۔ کچھ دن پہلے کی بات ہے ہمارے ایک عزیز کو معلوم ہوا کہ میں نے سکول کے لیے فورم بنانا سیکھ لیا ہے اور اس پر کام کر رہی ہوں۔
انکا مجھے فون آیا کہ آپکے پاس اگر وقت ہو تو آپ سے کام ہے۔ میں نے کہا کافی مصروفیات ہیں آجکل تو وقت نکالنا تو مشکل ہے مگر پھر بھی آپ بتائیں۔
کہنے لگے میں ایک فورم بنانا چاہ رہا ہوں جہاں اسلامی معلومات دی جائیں گی۔ مگر مجھے فورم کی انسٹالیشن اور اسکی سیٹنگ کے بارے میں علم نہیں تو اگر آپ وقت نکال کر سیٹنگ کر دیں تو بہت مہربانی ہوگی۔
میں نے کہا جناب پرائیویٹ سکول والے تو خون چوس لیتے ہیں اور میں سکول کے بعد ٹیوشن بھی پڑھاتی ہوں، لہذا وقت نہیں دے پاوں گی اور ویسے بھی میں نے نیا نیا کام سیکھا ہے اور کسی اور سے مدد بھی لی ہے تو میں ماہر نہیں آپ کسی ماہر سے کام کروا لیں جلدی اور اچھا ہوجائے گا۔
کہنے لگے کسی پروفیشنل سے رابطہ کرو تو وہ دس ہزار سے نیچے بات ہی نہی کرتا، اتنی تو مجھے آمدن نہیں ہونی فورم سے جتنے وہ پیسے مانگ لیتے ہیں۔
میں نے کہا آپ اسلامی فورم بنا رہے ہیں ثواب کی نیت سے تو اس میں آمدن کہاں سے آگئی؟
کہنے لگے میں گوگل ایڈسنس بھی لگاوں گا نہ تو اس سے آمدن بھی ہوگی۔
میں نے کہا یہ بھی صحیح، میرے لیے محض "ثواب" اور خود آپ آمدنی کے چکر میں ہیں۔
بات کچھ تلخ ہے مگر حقیقت ہے کہ اکثریت "ثواب" کا جھانسا دیکر مفت کام کروانا چاہتی ہے اور خود پیسے کمانے کے چکر میں ہوتی ہے۔
اب یہ بھائی تھیم ڈھونڈ رہے ہیں۔ اگر تو نیت ثواب کی ہے تو خود ہی بتائیں کسی کی محنت سے بنائی ہوئی تھیم کو آپ کسی اور کے زریعے مفت میں لیکر استعمال کریں گے تو یہ تو چوری ہوئی نہ۔۔۔ تو چوری کی چیز سے ثواب کیسے ملنے لگا؟