کسی بھی رینڈم چیز پر اگر اللہ لکھا جائے تو ہمارے احباب اس کی تصویر لے کر طغرے بنا لیتے ہیں، ای میل کرتے ہیں، وال پیپر پر لگادیتے ہی، فیس بُک پر شئیر کرنے لگتے ہیں۔ سبحان اللہ کی آوازیں آتی ہیں۔ لائک ہوتے ہیں اور پھر کاروبار زندگی جاری ہوجاتا ہے۔ اللہ کو ماننے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ اس کا نام ہی کسی رینڈم ڈیزائن میں ڈھونڈا جائے۔ اللہ تو ہر چیز کا اللہ ہے نا جی، چاہے اس پر اللہ لکھا ہے یا نہیں۔