اسلامی سیکشن کا ایڈیٹوریل بورڈ

فرخ منظور

لائبریرین
زیک اور نبیل متوجہ ہوں۔
میرے خیال میں اسلامی تعلیمات اور اسلامی سیکشن کے لئے چند افراد پر مشتمل ایک ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دیا جائے جو کہ اسلام کا ایک موڈریٹ نقطہ نظر رکھتے ہوں۔ اور کوئی بھی پوسٹ اس بورڈ کی اکثریت کی رائے کے بغیر اسے منظور نہ کیا جائے۔ جب تک ایڈیٹوریل بورڈ کسی دھاگے کی منظوری نہ دے تب تک وہ دھاگہ کسی کو نظر نہ آسکے۔ اسطرح خواہ مخواہ کی مذہبی بحثوں سے بچا جا سکتا ہے اور ایسے دھاگے جو صرف پراپگنڈہ ہیں اور غیر علمی ہوں ان کا بھی تدارک ہو سکتا ہے۔ اور یہ بورڈ صرف ان دھاگوں کو ہی منظور کرے جو علمی ہوں اور کسی خاص فرقے کا نقطہ نظر نہ بیان کر رہے ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فرخ، میں خود انہی لائنز پر سوچ رہا تھا۔ میں جلد ہی مذہبی تعلیمات کے زمرہ کو ماڈریشن کے تحت لے آؤں گا اور صرف منتخب مراسلات کو شائع ہونے کے لیے منظور کیا جائے گا۔ یہ ادارت محفل فورم کے منتظمین کے ہاتھ میں ہی ہو گی، یعنی محفل فورم کے منتظمین ہی اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کونسا مراسلہ علمی نکتہ نظر سے پیش کیا گیا ہے اور محض کسی فرقے کے نظریات کا پرچار نہیں ہے۔ فی الحال ہمارے پاس حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی حل موجود نہیں ہے۔
 
سو فیصد متفق ہوں، بلکہ سیاسی، لسانی و فرقہ واریت جیسے موضوعات کو بھی موڈریٹ کرنے کی ضرورت ہے، بعض اوقات بہت زیادہ اینٹی ایم کیو ایم، اینٹی طالبان یا اینٹی زرداری بھی کسی کی دل آزاری کا باعث بن جاتا ہے، اسکے علاوہ اس نوعیت کی بحث یہ تاثر بھی دینے لگتی ہے جیسے محفل کا تعلق کسی خاص لسانی، مذہبی یا سیاسی طبقے سے ہے اور بہت سے دوست احباب محفل سے گریز کرتے ہیں، کینیڈا میں میں نے بہت سے احباب کو محفل سے متعارف کروایا لیکن انہوں نے انہی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کر لی۔

امید ہے آپ غور فرمائیں گے۔ اگر ایڈیٹوریل بورڈ کے لئے میری خدمات درکار ہوں تو ضرور بتایئے گا، کینیڈا میں بارہ برس سے مختلف حالات حاضرہ کے کالمز، تجزیے اور رپورٹنگ کا کچھ تجربہ ہے جس میں‌غیر جانب داری برقرار رکھنے کی ہمیشہ ہی کوشش کی ہے۔ میں‌خاص کر عالمی حالت حاضرہ اور ساؤتھ ایشیا کے سیاسی اُمور پر لکھتا ہوں۔ بہر حال یہ تو صرف ایک تجویز ہے امید ہے سوچ بچار تک پہنچنے میں‌کامیاب ہو جائے گی۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے بھی یہاں ہندوستان میں کئی لوگوں کو رکن بھی بنوایا، لیکن پھر بھی کوئی با قاعدہ یہاں نہیں آتا۔ لیکن اس کے لئے یہ کرنا تو بہت مشکل ہو گا کہ ہندوستان مخالف مواد کو ماڈریٹ کریں یا پوسٹ نہ کیا جائے۔ کہ محفل کے بیشتر اراکین کا نکتہ نظر یہی ہے۔ اسی وجہ سے میں سیاسی اور مذہبی، دونوں جگہ گھستا ہی نہیں۔
 
شکریہ انیس۔ میرے خیال میں مذہبی تفرقہ بازی سیاسی اختلافات کی نسبت زیادہ مضر ہیں۔ کچھ لوگ تو اپنی بات کا آغاز اور اختتام ہی کفر اور منافقت کے فتووں سے کرتے ہیں۔ جہاں تک سیاسی مباحث کا تعلق ہے تو ہو سکتا ہے کہ یہ کچھ دوستوں کی طبع نازک پر گراں گزرتے ہوں۔ لیکن محفل فورم کے بارے میں کم از کم مجھے یہ تاثر نہیں ملا کہ اس کا کسی خاص لسانی یا سیاسی طبقے سے تعلق ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے بھی یہاں ہندوستان میں کئی لوگوں کو رکن بھی بنوایا، لیکن پھر بھی کوئی با قاعدہ یہاں نہیں آتا۔ لیکن اس کے لئے یہ کرنا تو بہت مشکل ہو گا کہ ہندوستان مخالف مواد کو ماڈریٹ کریں یا پوسٹ نہ کیا جائے۔ کہ محفل کے بیشتر اراکین کا نکتہ نظر یہی ہے۔ اسی وجہ سے میں سیاسی اور مذہبی، دونوں جگہ گھستا ہی نہیں۔

اعجاز اختر صاحب، یہاں تمام لوگوں کی رائے ہندوستان مخالف نہیں ہے اور اس نوعیت کے تمام مراسلات ٹھیک بھی نہیں ہوتے، اگرچہ ہم ہر ایسے مراسلے کو فوری حذف نہیں کرتے ہیں۔ بہرحال آپ کا حق ہے کہ آپ کسی نامناسب مراسلے کو رپورٹ‌ کریں۔ ہم اس پر فوری ایکشن لیں گے۔ پاکستان اور ہندوستان کی روایتی مخاصمت ایک فیکٹ ہے جس کا کئی لوگ غلط فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔ آپ انڈیا کے لیے لفظ بھارت کے استعمال پر بھی اعتراض کرتے ہیں جو کہ کم از کم ہمارے لیے ناقابل فہم ہے۔ بہرحال ہم کوشش کرتے ہیں کہ آپ کو شکایت کا موقع نہ ملے۔
 
arifkarim

معطل
آسان حل: سیاست اور مذہب کے زمرے ہٹا دئے جائیں، لیکن پھر محفل کی ٹریفک۱/3 ‌ہو جائے گی ;)
 
باسم

محفلین
مقصد پر رہے تو کم ٹریفک ہی‌ٹھیک ہے
کم ٹریفک سے وہ کام ہورہا تھا جو زیادہ سے نہیں ہورہا
پہلے کوئی ا ردو سافٹ ویئر پیکج دو تین ماہ میں تیار ہوجاتا تھا اب سا لوں میں بھی انتظار رہتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
باسم، سافٹ ویر ڈیویلپمنٹ پر لڑائی جھگڑے اثر انداز نہیں ہو رہے بلکہ اب ملازمت اور گھر کی مصروفیت بڑھ گئی ہے۔ کئی پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔ میں کوشش میں رہتا ہوں کہ کسی طرح ان پر کام آگے بڑھاتا رہوں۔ اور ہمیں ہرگز سائٹ کی ٹریفک بڑھانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔
 
باسم

محفلین
میں آپ کی نہیں عمومی بات کررہا تھا کہ پہلے کسی سافٹ ویئر پیکج پر بہت سے دوست مل کر کام کرتے تھے اب ایک آدمی کو ہی زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔
اور یہ بھی جانتا ہوں کہ الگ زمرے کھولنے کا مقصد ایسی تھریڈز میں شروع ہونے والی بحثیں ہیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
بھارت کے بارے میں مجھے حیرت ہے کہ نام میں کیا رکھا ہے ہندوستان کہئے یا بھارت بات تو ایک ہی ہے۔
میرا خیال ہےکہ بھارت کے خلاف تو شاید ہی کوئی مواد محفل پر موجود ہو۔
تاہم اتنا ضرور ہے کہ مذہبی بنیادوں پر قادیانیت اور بریلویت کے علاوہ جہادی تنظیموں کے نمائندے اور حامی بھی نظر آر ہے ہیں۔
اس کے جواب میں ایم کیو ایم کے انتہا پسند بھی سامنے آ رہے ہیں۔
نتیجے کے طور پر محفل ایک اکھاڑہ بن کر رہ گئی ہے جہاں بات کا منوانا لازم ہے کوئی یہ کہنے کو تیار نہیں کہ اسے اپنی رائے پر اصرار نہیں یا وہ رجوع کرنے کو تیار ہے جو ایک اور قسم کی انتہا پسندی ہے۔
میں ذاتی طور پر سیاسی مباحث سے کافی دور چلا گیا ہوں۔ گپ شپ میں پہلے ہی کبھی نہیں رہا۔ ادب و سخن کی فکر تو دور کی بات ہے۔ گھر ملازمت تعلیم وغیرہ کل ملا کر اردو کے منصوبہ جات کے لیے بھی وقت نہیں مل رہا گو خیالات کئی ہیں۔
تاہم میری رائے میں اردو محفل کی فضا کافی مکدر محسوس ہوتی ہے پہلے سی شائستگی اور شگفتگی محسوس نہیں ہوتی۔
مگر یہ میری ذاتی رائے اور ذاتی تاثر ہے جس کا درست ہونا لازم نہیں۔

میں اس رائےسے متفق ہوں کہ تبلیغ و ترویج کے لیے اردو محفل کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے اور بہت سے اراکین محض اسی غایت سے آتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محسن، تمہیں دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرا اندازہ یہ ہے کہ پاکستان کی عمومی سیاسی صورتحال فورم کا اثر فورم کے ماحول پر بھی پڑتا ہے۔ دوسرے جہادی تنظیموں کے نمائندے بھی اظہار رائے کی آزادی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ بہرحال اچھا ہے کہ اس موضوع پر بھی بات کی گئی ہے۔ ہم جلد اس بارے میں‌ کوئی قدم اٹھائیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرا ذاتی تجربہ یہ ہے کہ اگر کسی نئے فورم پر کسی ایک موضوع کے متعلق بہت سارے تھریڈز موجود ہوں تو پہلا تاثر یہی ہوتا ہے کہ اس فورم پر صرف یہی کچھ ہوتا ہے! یعنی عموماً اگر پہلا تاثر صحیح نہیں ہے، چاہے کسی فورم کی انتظامیہ کا اس میں کچھ کردار بھی نہ ہو، تو نئے زائرین اور قارئین پھر ادھر کا رخ نہیں کرتے۔

مثال کے طور پر اگر کوئی نیا قاری محفل پر آتا ہے اور یہاں ہر طرف جہاد و قتال کے تھریڈز کھلے ہیں یا ایک دوسرے کو کافر ثابت کیا جا رہا ہے، تو وہ قاری اسکا اگر ان معاملات سے تعلق نہیں ہے تو پھر وہ کبھی محفل پر نہیں آئے گا اور یہی سمجھے گا کہ محفل کا 'چلن' ایسا ہی ہے، اور اسی بات کا انیس فاروقی صاحب نے بھی ذکر کیا ہے! نتیجتاً محفل پر 'فصلی بٹیروں' کی تعداد بڑھ رہی ہے اور شاید علم و ادب اور اردو کی ترقی و ترویج میں دلچسپی رکھنے والے افراد کا اضافہ اس رفتار سے نہیں ہے جس سے ہونا چاہیئے!

فرخ صاحب کا شکریہ اہم مسئلے کی طرف نشاندہی کیلیے، اور یقیناً نبیل اور زیک اس ضمن میں جو بھی قدم اٹھائیں گے، میں بھی اس میں ساتھ ساتھ ہونگا :)
 
arifkarim

معطل
فرخ صاحب کا شکریہ اہم مسئلے کی طرف نشاندہی کیلیے، اور یقیناً نبیل اور زیک اس ضمن میں جو بھی قدم اٹھائیں گے، میں بھی اس میں ساتھ ساتھ ہونگا :)

قدم جو بھی اٹھایا جائے، کم از کم اسلامی سیکشن کے بارے میں توکہہ سکتا ہوں کہ اس پر کسی مسلمان کو نہ ماڈریٹ کرنے کیلئے بٹھایا جائے۔ ظاہر سی بات ہے، اسکے مسلک کے خلاف یا دوسرے فرقوں کی سوچ والا مواد دوسرے اراکین تک پہنچ ہی نہیں پائے گا :(
یا تو یہ سیکشن سرے سے ہٹایا جائے، یا پھر ہر کسی اسلامی فرقے سے تعلق رکھنے والے کو اپنی تعلیم و رائے یہاں بیان کرنے کی مکمل اجازت دی جائے۔ یہ کیا بات ہوئی کہ جو مضمون ماڈریٹر کی نظر میں اچھا ہے، بس اسی کو پوسٹ کرنے کی اجازت ہوگی؟ یہ تو سرے سے ایک خاص مسلک و عقائد کا پرچار ہوگا، نہ کہ حقیقی اسلام کا!
 
فرخ منظور

لائبریرین
قبلہ غور سے میری پوسٹ پڑھیں ۔ میں نے لکھا ہے ایڈیٹوریل بورڈ بنایا جائے جس میں مختلف مسلک کے ممبران ہوں اور اکثریت رائے سے فیصلہ کیا جائے۔
 
arifkarim

معطل
قبلہ غور سے میری پوسٹ پڑھیں ۔ میں نے لکھا ہے ایڈیٹوریل بورڈ بنایا جائے جس میں مختلف مسلک کے ممبران ہوں اور اکثریت رائے سے فیصلہ کیا جائے۔

1000 سے زائد مسالک اور سو سے زائد فرقوں و جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ایک ایک ممبر کو اگر ایڈوٹوریل ٹیم میں شامل کر دیا تو "اصل" تعلق معلوم ہونے کی وجہ سے محفل پر ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ ہوگا :(
 
باذوق

محفلین
1000 سے زائد مسالک اور سو سے زائد فرقوں و جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ایک ایک ممبر کو اگر ایڈوٹوریل ٹیم میں شامل کر دیا تو ۔۔۔۔
جنابِ عالی ! اگر اس 1000 کی لسٹ میں‌ سے صرف 100 کے بھی نام گنا دئے جائیں تو ہماری معلومات میں اضافہ ہو جائے گا۔
اور ہاں‌ یاد رہے کہ اس فہرست میں صرف وہی نام شامل کئے جائیں جن کے نمائیندے یہاں محفل پر باقاعدگی سے (اور وہ بھی اسلام سیکشن میں !! ;) ) حاضری لگاتے ہوں !!
 
Top