اسلامی معلوماتی ایس ایم ایس کی ویب سائٹ تبصرہ کے لئے

زہیر

محفلین
السلام علیکم

میرے ایک دوست نے جملہ اردو پر ایک ویب سائٹ تیار کی ہے جو مجھے تو بہت پسند آئی سوچہ آپ حضرات سے بھی رائے لے لوں۔
لنک یہاں ہے
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اچھی ویب سائیٹ ہے۔ کیونکہ بزرگان دین کے ملفوظات کے ساتھ کتابوں کے حوالہ جات بھی دیئیے گئے ہیں۔
 

سلیم احمد

محفلین
ماشاء اللہ ۔ بہت خوبصورت طریقہ پر ویب سائٹ کو ترتیب دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں جملہ تو استعمال کیا ہے لیکن کونسی ایکسٹینشن یا پروگرام استعمال کیا گیا ہے ۔ اور تھیم کونسی استعمال کی ہے۔
 

زہیر

محفلین
سب سے پہلے تو آپ حضرات کی پسندیدگی کا شکریہ ۔۔۔اس ویب سائٹ کو حتی الامکان جملہ ہی کے تحت بنایاگیا ہے اور تھیم یوتھیم والوں کی فینکس کے نام سے استعمال کی گئی ہے یہ ویب سائٹ پہلے ای-اقرا ڈوٹ کوم کے نام سے تھی لیکن اتنی بار ہیک ہوئی کہ گزشتہ ایک سال سے بند پڑی ہوئی تھی اور اس ڈومین پے ابھی تک اٹیک ہورہے ہیں اسی لئے اسے نیا ڈومین ڈوٹ انفو سے رجسٹرڈ کروایا گیا ہے۔مجھے سب سے اچھی بات اس میں یہ لگی کہ اسلامی ایس ایم ایس کی جو سروس شروع کی گئی اس سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا کہ دینی معلومات مکمل حوالاجات سے دیکھ کر آگے کسی کو بھیج سکینگے ورنہ آج کل اللہ معاف کرے لوگوں نے تو جھوٹی حدیثیں تک بنانی شروع کردی ہیں۔
خیر آپ حضرات کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں
والسلام
 
Top