اسلامی ممالک کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں

عزیزامین

محفلین
پچھلے دھاگے کا عنوان تھا یمن کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں اس میں لگا آپ لوگ یمن کے متعلق آپ کم جانتے ہیں سو میں نے سوچا آپ کسی نا کسی ملک کے متعلق تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ جیسے ایران،سعودی عرب،۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا پاکستان؟
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
ابھی دنیا میں صرف اسلامی ملک کا نام ہے کام نہیں۔
سعودی عرب میں تھوڑا بہت نظام قائم ہے لیکن مکمل طور پر نہیں۔
مثال کے طورپر او آئی سی دیکھ لیں۔ مسلم ملکوں کا اجتمائی ، لیکن ان کی
کانفرنس میں یورپ والے کیوں آکر دیکھتے ہیں کہ کیا ہورہا ہے
کیا یوریپین یونین کانفرنس میں کوئی مسلمان نمائندہ بیٹھا ہوا ہوتا ہے
دنیا میں اتنے مسلمان مررہے ہیں کیا او آئی سی اسکو روک رہی ہے
اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں مسلم ممالک کہیں نہیں صرف لوگ
بستے ہیں
 
1۔ اسلامی ریاستیں
پاکستان، سعودی عرب، ایران، افغانستان، ماریطانیہ، یمن۔

2۔ ان ممالک کا ریاستی مذہب اسلام ہے۔
عراق، شام، اردن، عمان، متحدہ عرب امارات، یمن، بنگلہ دیش، ملائشیا، انڈونیشیا، مالدیپ، مصر، تیونس، الجیریا، بحرین، مصر، کویت، لیبیا، مراکش، سوڈان، صومالیہ،

3۔ یہ سیکولر ریاستیں ہیں۔
ترکمانستان، تاجکستان، قازقستان، ازبکستان، کرغرستان، آذر بائیجان، ترک، انڈونیشیا، بوسینیا، چاڈ، گمبیا، سینیگال، مالے، البانیہ، گنی، شمالی سپرس، دجیبوٹی، برکینا فاسو اور ہندوستان۔
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز بھائی آپ اسلامی ممالک کے متعلق کیا جانتے ہیں، وہ بھی تو شیئر کریں۔
 

عثمان

محفلین
اور ہاں ، مجھے پپوآ نیوگنی کی صرف جنگلی حیات کے متعلق جاننا ہے۔ اس لئے دھاگہ کے عنوان میں اس بات کا خیال رکھنا۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ
میں ایک بات بتادینا چاہتا ہوں آپ سب کو یاد ہوگا محمد بن قاسم فاتح سندھ بابل اسلام، راجہ داہر نے جب مسلمانوں کے تجارتی بیڑے کو لوٹ لیا اور مسافروں کو یرغامال بنالیا تو کسی طرح ایک خاتون نے ایک پیغام اس زمانے کے امیرالمومنین عراق جو بہت ظالم تھا اس تک پہچایا۔ اس کا نام ہم سب جانتے ہیں حجاج بن یوسف نے یہ برداشت نہیں کیا اور سندھ پر حملہ کرنے کے لیے اپنے بھائی کے بیٹے جس کی عمر اس وقت 17 سال تھی محمد بن قاسم کو بھیجا۔ باقی کا حال آپ سب جانتے ہیں۔
افغانستان میں ملا عمر نے 100 فیصد اسلامی نظام قائم کیا تھا جس کو بمع سعودی عرب پاکستان نے تسلیم کیا تھا اب آپ جانتے ہیں اس افغانستان کا کیا خشر ہوا۔ ہم سب مسلمان تو ہیں لیکن اس نظام سے باہر ہیں۔ برما میں 40000 مسلمانوں کو اس قوم نے جلادیا مارڈالا جس قوم کے بارہ میں دنیا کہتی ہے کہ یہ ایک مکھی تک نہیں مارتے کیونکہ وہ جاندار ہے کسی ملک نے اپنافورس نہیں بھیجا تاکہ وہ ان لوگوں مزا چکائے، کیا اس دور میں کوئی محمد بن قاسم جیسا نہیں۔۔۔۔
میں بات یہیں ختم کرتا ہوں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

arifkarim

معطل
1۔ اسلامی ریاستیں
پاکستان، سعودی عرب، ایران، افغانستان، ماریطانیہ، یمن۔
شکریہ۔ ’’اسلامی‘‘ ریاست سعودی عرب، امریکہ کیساتھ ملکر باقی تمام اسلامی ممالک کے نظام کا خاتمہ کر رہی ہے، وہ بھی صرف اسلئے کہ بقول وہابیوں کے سوائے انکے ان میں سے کسی کا اسلام ’’درست‘‘ نہیں ہے :)
اسوقت ایران اور شام کی دھلائی سعودی تعاون سے ہی ہو رہی ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جنگ صفین کے موقع پر بھی ایک ایسا گروہ دونوں جماعتوں سے علیحدہ ہوا تھا جنہوں نے حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہم دونوں کو کافر قرار دیا تھا۔ اور یہ گروہ خوارج کا گروہ کہلایا ۔ جو کہ ظاہری طور پر اسلام کے تمام ارکان کو بخوبی انجام دیتے ہیں اور بروقت ان ادائیگی بھی کرتے ہیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
یہ ہو نہیں سکتا کہ کچھ نہ جانتے ہوں۔ مگر یہ بھی ہے کہ بہت کم جانتے ہوں ۔ اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔ جتنا بھی آپ کے علم میں ہے شامل محفل کیجئے۔
 

طالوت

محفلین
گزارش ۔
میرے خیال میں اسلامی ممالک پر معلومات فراہم کی جائیں تو بہتر ہے نہ کہ فتاوٰی جاری کیے جائیں ورنہ بھائی عزیزامین کے دھاگے کو چار چاند لگ جائیں گے اور اس میں سے ایک میں ہوں گا :)
 

ساجد

محفلین
دوستانِ گرامی ، عزیزامین نے یہ دھاگہ جس مقصد کے لئے شروع کیا ہے آپ اس کو ذہن میں رکھ کر لکھتے تو اسلامی ممالک کے بارے میں بہت اچھی اور نایاب معلومات اس دھاگے کی زینت بن چکی ہوتیں۔ گپ شپ بھی چلتی رہتی ہے کہ یہ معلومات کی فراہمی میں ابلاغ کو آسان کر دیتی ہے لیکن استدعا ہے کہ اختلافی امور اور سیاست کو یہاں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں۔:)
 

عزیزامین

محفلین
دوستانِ گرامی ، عزیزامین نے یہ دھاگہ جس مقصد کے لئے شروع کیا ہے آپ اس کو ذہن میں رکھ کر لکھتے تو اسلامی ممالک کے بارے میں بہت اچھی اور نایاب معلومات اس دھاگے کی زینت بن چکی ہوتیں۔ گپ شپ بھی چلتی رہتی ہے کہ یہ معلومات کی فراہمی میں ابلاغ کو آسان کر دیتی ہے لیکن استدعا ہے کہ اختلافی امور اور سیاست کو یہاں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں۔:)
مقصد تو میرا بھی مکمل طر پر یہی ہے مجھے آپ کے خیالات جان کر بہت خوشی ہوئی ہے جزاک اللہ مزید مشوروں اور مدد سے نوازیں شکریہ ۔ آپ کی تجویز سے یہ امید تو بنی ہے کے اس دھاگے کو اصل مقصد ملے گا آمین ۔ ایک بار پھر شکریہ
 
Top