اسلامی ممالک کے کھانے

عزیزامین

محفلین
پچھلے دنوں کافی دھاگے لکھے پر یہ خاص موضوع پے لکھنا پتہ نہیں کیسے بھول گیا ۔ خیر دیر آمد درست آمد۔اس دھاگے میں آپ کواسلامی ممالک پر بات کرنی ہو گی ۔ کیا آپ پاکستان کے سوا کن اسلامی ممالک کے کھانے کھاتے ہیں یا انہیں نا پسند کرتے ہیں۔
 
کویت میں رہتے ہیں تو یہاں کے کچھ خاص کھانے بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں جو بہت لذیذ ہیں۔
1- ایک تو شاورما ہے جو پاکستان میں بھی آہستہ آہستہ بہت مقبول ہوگیا ہے۔
2- دوسری سمدی ہے ۔یہ آئیس کریم، مینگو جوس، چھوٹے کٹے ہوئے پھلوں، باریک کٹے خشک میوہ جات کا مجموعہ ہوتا ہے۔
3- پیزا ، سوپ وغیرہ تو اب ہر جگہ کامن ہو گیا ہے۔
 
x boy

محفلین
حریصہ یہاں کی مشہور ڈش ہے اسکے علاوہ مندی، مظبی، کبہ، خامس بالتحینہ،فول مدمس،مطبل، باباغنوج وغیرہ
یہ سب لذید کھانے ہم پاکستانیوں کو بھی دبئی میں اچھے لگتے ہیں اور شوق سے کھاتے ہیں
 
عزیزامین

محفلین
حریصہ یہاں کی مشہور ڈش ہے اسکے علاوہ مندی، مظبی، کبہ، خامس بالتحینہ،فول مدمس،مطبل، باباغنوج وغیرہ
یہ سب لذید کھانے ہم پاکستانیوں کو بھی دبئی میں اچھے لگتے ہیں اور شوق سے کھاتے ہیں
میں نے صرف شورما اور لبنانی پلاو اور چکن جیسے شاید شیش تاو کہتے ہیں کھائے ہیں شورما بس ٹھیک ہے پر دوسری ڈش زبردست ہے جسے میں اکثر کھاتا ہوں ۔ جناب اگر ان کھانوں کی تراکیب اور تصاویر بھی مل جایں تو بہتر
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں تو صبح شام کبسہ پر زور ہوتا ہے۔ کبسہ دجاج کبسہ لحم،

کبسہ دجاج تھوڑا سستا ہوتا ہے جبکہ کبسہ لحم مہنگا ہوتا ہے لیکن کبسہ لحم ہی کھانے کا زیادہ مزہ ہے۔
 
حریصہ یہاں کی مشہور ڈش ہے اسکے علاوہ مندی، مظبی، کبہ، خامس بالتحینہ،فول مدمس،مطبل، باباغنوج وغیرہ
یہ سب لذید کھانے ہم پاکستانیوں کو بھی دبئی میں اچھے لگتے ہیں اور شوق سے کھاتے ہیں
حریصہ کےعلاسہ بس نام مشکل ہیں۔ باقی پہلے تو چاولوں کی شکلیں ہیں اور ایک جگہ دال بھی ملے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں کی ایک ڈش مضغوط بھی ہے۔ یہ چاول اور مرغی کو پریشر کُکر میں پکاتے ہیں۔ کیسے پکاتے ہیں اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ میں نے تو صرف کھائی ہے۔
 
x boy

محفلین
Kibbeh
کبہ

عربی کھانا ہے

‬‎ - YouTube
http://www.youtube.com/watch?v=Ec-d6aD6CFw
www.youtube.com/watch?v=Ec-d6aD6CFw
.
images

kibbeh.jpg
 
x boy

محفلین
بابا غنوش

images

بیگن اور دہی کریم سے تیار کردہ عربی ڈش
جو روٹی کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں
 
Top