اسلامی مواد سے متعلق ایک سوال؟؟؟

کیا محفل پر ہر کسی کو اسلامی نظریہ پیش کرنے کی اجازت ہونی چاہئے؟


  • Total voters
    9
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے اردو محفل سے پیار ہے اور میں اس میں صرف محبت ہی کو پروان چڑھتا دیکھنا چاہتا ہوں۔
میرا مشاہدہ ہے کہ کوئی بھی اسلامی موضوع یہاں ایک فرقہ وارانہ اختلاف کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔
حتی کہ بعض اوقات معاملہ دو مسلمان بھائیوں کی ناچاقی تک جا پہنچتا ہے
اس لئے۔۔۔
خاکسار اس محفل کے معزز منتظمین سے مؤدبانہ گذارش کرتا ہے کہ ہر قسم کی فرقہ وارانہ اور کشیدہ گفتگو پر فوری ایکشن لیا جائے یا فورم پر اسلامی نظریات والی پوسٹس پر پابندی لگ جائے۔
صرف کچھ باشعور اراکین کے ذمے اسلا،ی موضوعات کو پیش کرنے کی زمہ داری ہو باقی کسی کو بھی کوئی اختیار نہ ہو۔
آپ سب کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ مطیع الرحمن۔
یہ صحیح ہے کہ فورم پر فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے پر کبھی فوری ایکشن لینے میں کسر رہ جاتی ہے۔ لیکن یہ محض اتفاق ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ اتنی دیر تک کوئی منتظم فورم پر آن لائن نہیں آیا ہوتا۔ فی الوقت مذہبی تعلیمات کی فورمز مکمل طور پر موڈریٹڈ ہیں اور ان پر منتظمین کی منظوری کے بعد ہی کوئی مراسلات ظاہر ہو سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے کچھ لوگوں نے دوسرے زمرہ جات میں اس طرح کی پوسٹس کرنا شروع کر دی ہیں۔ ہم ایسے مراسلات کو نظر میں آتے ہی مقفل یا حذف کر دیتے ہیں، اور متعلقہ ممبر کو وارننگ بھی دی جاتی ہے۔ فورم کے قواعد کی مسلسل خلاف ورذی کرنے والے ممبر کو بین بھی کر دیا جاتا ہے۔
میں کوشش کر رہا ہوں کہ فورم کی نظامت کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ فورم کے ماحول کو ناخوشگوار ہونے سے بچایا جا سکے۔
 

مغزل

محفلین
مطیع صاحب آزادی اظہار یہاں سب کو ہے ، مگر یہ تو ظرف کی بات ہے نا کہ اگر کوئی آزادی کو آزار میں‌تبدیل کرلے تو۔
اللہ ہمیں سچ کہنے ، سننے اور سمجھنے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے آمین۔ والسلام
آپ کی درد مندی پر مبارکباد
 
میرا خیال ہے جہاں تک ہماری رسائی ہے وہاں تک تو اپنی سی کوشش کی جاسکتی ہے کسی کی تربیت پکڑ پکڑ کر کرنا ہمارے بس میں کہاں؟
 
Top