اسلامی نظریاتی کونسل کی بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا قراردینے کی سفارش

جاسم محمد

محفلین
اسلامی نظریاتی کونسل کی بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا قراردینے کی سفارش
ویب ڈیسک جمعرات 5 ستمبر 2019
1800161-divorces-1567681748-619-640x480.jpg

سزا شروع کردی توپولیس کے مال کھانے کا ایک اورراستہ کھل جائے گا، وزیرقانون فروغ نسیم: فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا قرار دینے کی سفارش کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے میراث اورطلاق کی شیعہ و سنی مسالک کے مطابق قانون سازی کی حمایت کردی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ بیک وقت 3 طلاقوں کو قابل سزاجرم قرار دینے کا کوئی حوالہ ملا تو قانون سازی کرسکتے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا ہونے کی تصدیق کرے گی تو قانون سازی کی طرف بڑھیں گے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ فقہ حنفی میں ایک ہی نشست پرتین طلاقوں کو قابل سزا جرم قراردیا جائے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے طلاق کو قابل تعزیرجرم قرار دیا تھا، طلاق دینے کے بعد مرد کو بھی ندامت رہتی ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ خلفائے راشدین کے عمل سے روایت ملتی ہے تو اس کے پابند ہیں، اسلام میں طلاق دینا جرم ہے تو قانون سازی کی حمایت کروں گا۔ بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا جرم ہوتوسزا کتنی ہو۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے جواب میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے تجویز دی ہے سزا کا تعین نہیں کیا، وزارت قانون سزا دینے سے اتفاق کرے توسزا بھی تجویزکردیں گے۔ جس پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سزا شروع کردی تو پولیس کے مال کھانے کا ایک اور راستہ کھل جائے گا۔ کمیٹی نے بل آئندہ اجلاس تک موخرکردیا۔

اجلاس کے دوران رکن اسمبلی محمود بشیر ورک نے سوال کیا کہ کیا مذاق میں طلاق ہو سکتی ہے؟۔ جس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے حکام نے جواب دیا کہ طلاق مذاق میں بھی دی جائے تو ہوجاتی ہے۔
 

رانا

محفلین
جرم قرار دینے کی بجائے اگر دوسری اور تیسری طلاق میں قانونی طور پر کچھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دے دیا جائے تو شائد زیادہ بہتر ہو۔ یعنی پہلی طلاق کے بعد رجوع کی جو کم از کم مدت شریعت میں بتائی گئی ہو۔ اس مدت کے بعد تو ویسے ہی طلاق واقع ہو جائے گی تو دوسری طلاق کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ بہرحال یہ صرف ایک رائے ہے بہتر تو علماء ہی بتا سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top