السلام علیکم !
دوستوں میں اگر کسی کے پاس اسلامی کتب کی درجہ بندی پر مبنی لسٹ یا اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو رہنمائی فرمائیں۔
دیٹا بیس کے لئے چاہیے اور اگر کسی دوست نے ڈی ڈی سی کے مطابق ، اسلامی موضوعات جیسے قرآن اور اس کے ذیلی موضوعات ، حدیث اور اس کے ذیلی موضوعات وغیرہ
شکریہ
آہ ۔۔۔۔ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔
یہ ایشو ہماری(باحثین علوم اسلامیہ کی) واچ لسٹ پر تھا مگر اس ضمن میں ہمیں کچھ نہیں ملا۔ موضوعات کی ترتیب سے ہمارے ہاں کام نہیں ہوا ہے اور اس کی امید بھی کم ہے۔ اس کام کے لیے ظاہر ہے کوئی ڈیڈیکیٹڈ ادارہ ہونا چاہیے یا کوئی سرمایہ دار فرم ہو جو اسے انجام دے۔ لیکن اس کام کو سرانجام دینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔ میں نے اس نوعیت کے کام پر دو تین اساتذہ کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا۔
اسی سے ملتے جلتے کام کے لیے سردست یونیورسٹیز اپنے مجلات کی انڈیکسنگ کے نام پر ایچ ای سی سے فنڈنگ لے رہی ہیں (علوم اسلامیہ کے مجلات بھی) لیکن وہ بھی کوئی منظم کام نہیں کررہیں۔ کتابوں کا تو سلسلہ ہی لامحدود ہے۔ آپ دیکھ لیں کہ ان سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔ اس زمرے میں کام کی ضرورت ہے لیکن یہ کام مؤقر ادارے جیسے ہماری نیشنل لائبریری، ہماری یونیورسٹیاں خواہ وہ یا ایچ ای سی کے پراجیکٹ منظور کروائیں وہی کرسکتی ہیں۔
علاوہ ازیں پرائیویٹ بپلشرز اگر آپ کے ساتھ کوئی تعاون کریں تو وہ بس کتب کے نام اور مصنفین کے نام کی فہارس ہی آپ کو مہیا کرسکتے ہیں۔ لیکن فنی لحاظ سے سے آپ کو ڈی ڈی سی کے فارمیٹ کے مطابق کچھ بھی ملنا ناممکن ہے (میرے خیال میں) ۔
میں اپنی طرح آپ کو مایوس نہیں دیکھنا چاہتا۔ ضرورت ہی ایجاد کی ماں ہے۔ آپ اپنی ضرورت بتائیں کیا کیا ہے اور کیوں ہے؟ بحث اٹھانے سے ہی لوگ متوجہ ہوتے ہیں۔ اگر اس ضمن میں ہم کوئی تعاون کرپائیں تو ہماری خوش قسمتی ہوگی۔