سید زبیر
محفلین
یہ طالبان جھوٹے اور کذاب ہیں ، جب پاک فوج کا شکنجہ ذرا سخت ہوتا ہے یا نہیں سے ان کے مفادات ، ان کی سپلائی لائن ، ان کی امداد پر اثر پرتا ہے تو یہ ایسے ہی حیلے بہانے کرتے ہیں ان کا قتال لازم ہے ۔یہ ڈاکو لٹیرے ، قوم و ملت کے سوداگر کسی بھی تعریف میں مسلمان نہیں کہلائے جا سکتے جو نہ اللہ کے احکامات اور نہ ہہی سنت رسول صلعم پر عمل کرتے ہیں یہ مسلمانوں کے دشمن ہیں ۔ان کو جتنا پھلنے پھولنے کا موقع دیں گے اتنا ہی نقصان اٹھائیں گے ۔ وزیرستان کے مشران کو آگاہ کردینا چاہئیے کہ جو ان کو پناہ دے گا وہ بھی ان کا ساتھی تصور ہوگا ۔ وزیرستان کے ارب پتی حضرات عرب امارات اور پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں جائداد پر جائداد بنا رہے ہیں ، نیٹو سپلائی کے ٹھیکوں میں کروڑوں ڈالر کما رہے ہیں یہ اپنی قوم کو کیوں نہیں سنبھالتے ہیں ۔ یہ صرف پیسے کے غلام ہیں ۔