اسلام آباد کی فروٹ منڈی ایک روزہ سوگ کے بعد کھول دی گئی

اسلام آباد کی فروٹ منڈی ایک روزہ سوگ کے بعد کھول دی گئی

اسلام آباد…اسلام آباد کی فروٹ منڈی ایک روزہ سوگ کے بعد آج سے دوبارہ کھول دی گئی ہے اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔فروٹ منڈی میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہیں ،تاہم لوگ دھماکے میں بچھڑنے والے اپنے ساتھیوں کے غم میں افسردہ ہیں۔،بدھ کی صبح فروٹ منڈی میں امرودوں کی بولی کے دوران ہونے والے دھماکے میں 25افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ، پولیس کے مطابق دھماکاخیز مواد امرود کی پیٹی میں چھپایا گیا تھا ۔وفاقی حکومت نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 5لاکھ روپے ،شدید زخمیوں کیلئے 75،75ہزار اور معمولی زخمیوں کیلئے 25،25ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔دھماکے سے کالعدم تحریک طالبان نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔دھماکے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تاہم وزارت داخلہ نے یہ دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کی کڑیاں کہیں اور ملتی ہیں۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=144187
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے روزی روٹی بھی تو کمانی ہے ناں۔ کام نہیں کریں گے تو کھائیں گے کہاں سے اور بال بچوں کو کہاں سے کھلائیں گے۔
 
Top