اسلام آباد کے ٹریل

زیک

مسافر
اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر کئی ٹریلز ہیں۔ مجھے تو ان پر ہائیکنگ کئے دہائیاں گزر گئیں۔

آپ نے ان ٹریلز پر ہائک کی ہے؟ کونسے ٹریل نمبر؟

آپ کے خیال میں کونسا ٹریل مناظر کے حساب سے خوبصورت ترین ہے؟

کونسا ٹریل آسان اور کونسا مشکل ہے؟

کس پر زیادہ رش ہوتا ہے؟ کس پر پودے اگ چکے اور ہائیکنگ کرتے ہوئے bushwhacking کرنی پڑتی ہے؟

کس ٹریل سے آپ اوپر جا کر کسی ریستوران سے اچھا سا ناشتہ کر سکتے ہیں؟

ہائک کیا درختوں کی چھاؤں میں ہو گی یا کڑی دھوپ میں؟

کونسا ٹریل خزاں کے موسم میں بہترین ہے؟ کونسا گرمیوں میں؟
 
آخری تدوین:
کون کون ان ٹریلز کا ذکر محفل پر کر چکا ہے؟

نیرنگ خیال محمد تابش صدیقی
میں اس معاملے میں نالائق ہی رہا ہوں، اور محض 2 بار ٹریل 5 پر گیا ہوں، اور وہ ٹریک بھی پورا نہیں کیا۔
البتہ ذوالقرنین بھائی کافی ٹریل گردی کر چکے ہیں۔
اور غالباً سردار محمد نعیم بھائی بھی جاتے رہتے ہیں۔
 
ٹریل 5 کے بارے ہی میں بتا دیں۔

کہاں تک کیا؟
میری ہمت تو ڈیڑھ کلومیٹر پر ہی جواب دے گئی تھی۔ درمیان میں ایک جگہ بینچ آتا ہے، وہاں کچھ دیر بیٹھ کر واپس آ گیا۔
اس سے تھوڑا آگے جا کر غالباً ٹریل 3 اور 5 مل جاتے ہیں، اور مونال تک جاتے ہیں۔ درمیان میں چشمہ بھی آتا ہے، مگر میں وہاں تک نہیں گیا۔

ٹریلز کا مختصر تعارف۔
 

زیک

مسافر
آخری تدوین:
میں اس معاملے میں نالائق ہی رہا ہوں، اور محض 2 بار ٹریل 5 پر گیا ہوں، اور وہ ٹریک بھی پورا نہیں کیا۔
البتہ ذوالقرنین بھائی کافی ٹریل گردی کر چکے ہیں۔
اور غالباً سردار محمد نعیم بھائی بھی جاتے رہتے ہیں۔
میں تو عموماً چار سے پانچ مرتبہ ٹریل 3 پر گیا ہوں اس کے علاوہ ٹریل 5 پر بھی دو تین دفعہ جا چکا ہوں ۔ گرمیوں کیلیے ٹریل 3 کافی حد تک بہتر ہے ۔ ٹریک پر کافی گھنی جھاڑیاں ہیں
jZtERZj.jpg
سیدھے ٹریک سے تو ٹوٹل چھاؤں ہے البتہ جس طرح یہ تصویر میں یہ سخت چڑھائی نظر آرہی ہے یہ تھوڑا مشکل ٹریک ہے گرمیوں کی دھوپ میں اس سخت ٹریک سے جانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے ۔ اس لیے زیادہ تر عوام کا رش سیدھے ٹریک پر ہوتا ہے کچھ تصاویر جو ابھی کچھ دنوں پہلے کی لی گئی ہیں ۔
SO5hbgp.jpg
سیدھے ٹریک پر
2or2dPl.jpg
MkF3Ino.jpg
HZvmJSB.jpg
iuZt5hd.jpg

EdkkhwU.jpg
اوپر ٹاپ پر جا کر جھاڑیاں اور درخت بہت کم ہو جاتے ہیں
erxeYOJ.jpg
سردیوں کے موسم میں یہاں دھوپ لگانے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے اور گرمیوں میں ایسا لگتا ہے جیسے بندہ ابھی نہا کے نکلا ہے پسینے سے شرابور ہو جاتا ہے یہاں پہنچنے تک !
kOCsTzA.jpg
یہاں اس سال کافی درخت سوکھے ہوئے نظر آئے ایک ادھر گاؤں کے مقامی آدمی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ گرمیوں میں اکثر آگ لگ جاتی ہے جس کے وجہ سے اکثر درخت جل کر سوکھ جاتے ہیں ۔
l5S1Hsn.jpg

MASOgbp.jpg
سامنے لاء مونٹانا ریسٹورنٹ اور مونال ریسٹورنٹ جہاں آپ ناشتہ وغیرہ کر سکتے ہیں
GEDzCXH.jpg

LAOcM1z.jpg
میری رائے کے مطابق ٹریل 3 پر سب سے زیادہ رش ہوتا ہے اس رش کی وجہ ایک تو یہ ٹریک بہت ہی خوبصورت ہے ۔ اور اس میں ہر طرح کے راستے ملتے ہیں سخت بھی اور بالکل سیدھے بھی شارٹ کٹ بھی بہت ہیں اس کے بعد 5 کا نمبر آتا ہے ان دو کے علاوہ باقی تمام ٹریک تقریباً سنسان ہی ہوتے ہیں بہت کم لوگ ان پر ہائیکنگ کرتے ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ ٹھکانے لگے پر پہنچے یا نہیں؟
جی زیک۔۔۔ میری کل ہی واپسی ہوئی ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی عرض کرتا ہوں۔ ویسے مجھے حیرت ہے کہ کافی دن گزر گئے اور یہاں فرخ نے دیکھا نہیں۔ ورنہ اب تک کافی تفصیلی بیان کر چکے ہوتے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اسلام آباد میں ٹوٹل چھے ٹریکس ہیں جن سے میں واقف ہوں۔ ایک دو جیپ ٹریکس ہیں جو شاہ اللہ دتا والی طرف ہیں اور خان پور کی طرف جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک اور ٹریک پیدل کا بھی ہے جو خان پور کی طرف جاتا ہے۔ مگر میرا اس پر کبھی جانا نہیں ہوا۔

ٹریل 1 اور 2:
ٹریل 1 اور 2 دونوں بائیسیکل کے ٹریکس ہیں اور چھوٹے ہیں۔ میں ان پر کبھی جانے کی زحمت نہیں کی۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ان ٹریکس پر بندر کافی تعداد میں موجود ہیں یا ہوں گے۔ کیوں کہ آغاز ٹریک پر تو کافی زیادہ تعداد میں بندر نظر آتے ہیں۔ یہ دونوں ٹریکس دامن کوہ تک جاتے ہیں سو اس لیے کبھی ان میں دلچسپی نہیں لی۔

ٹریل 3
یہ اسلام آباد کا سب سے معروف ٹریک ہے۔ اور غالبا سب سے زیادہ پرہجوم بھی۔ آپ کسی بھی لڑکے یا لڑکی سے پوچھیں گے کہ کون سے ٹریل پر گئے ہیں تو نوے فیصد جواب ہوگا۔ ٹریل تھری۔ سچ بات تو یہ ہے کہ میں اس ٹریل پر صرف اس لیے گیا تھا کہ مجھ سے بھی کسی نے کہا تھا آپ ابھی تک ٹریل تھری پر نہیں گئے۔ اور مجھے لگا کہ میں کوئی گناہ کبیرہ کر بیٹھا ہوں۔ سو پہلی فرصت میں آستانہ ٹریل تھری پر حاضری دی اور اپنے گناہوں کا مداوا کیا۔

ٹریل 4
یہ میری پسندیدہ ترین ٹریل ہے۔ غیر معروف، پورے ٹریک پر شاید آپ کو ایک یا دو لوگ ملیں۔ اور اکثر وہ بھی نہیں۔ اس ٹریل کے آگے تین مزید ٹریکس ہیں۔ جن کو انتظامیہ نے یوں بیان کیا ہے کہ
4A
یہ ٹریک گھنے درختوں سے ڈھکا ہے۔ پورے ٹریک میں بہت کم ایسی جگہیں ہیں جہاں سے آپ کو آسمان نظر آئے گا۔ عمودی ٹریک ہے۔ لیکن خوبصورت ہے بہت۔ اس ٹریک کے بارے میں میری ایک تحریر بھی ہے۔ اس ٹریک میں ایک جگہ جا کر سامنے جھیل نظر آتی ہے۔ اور پورا شہر نظر آتا ہے۔ بہت بھلا منظر ہے۔ یہ ٹریک مزید اوپر جا کر جبی (غالبا) گاؤں میں جا پہنچتا ہے۔
4B
یہ ٹریل جنگل کے درمیان سے ہوتا ہوا کویت ہاسٹل تک آتا ہے یعنی فیصل مسجد تک۔۔۔۔ اس میں چڑھائی نہیں ہے اور سائیکل آرام سے چلا سکتے ہیں۔
اب مجھے یہ یاد نہیں ہے کہ یہ فور اے تھا یا میں نے فور بی والے کو فور اے لکھ دیا ہے۔ بہرحال۔۔۔ جانے پر دیکھا جا سکتا ہے۔
4C
یہ ٹریل کافی طویل ہے۔ اس ٹریل پر خوبصورت منظر بھی دیکھنے کو مل جاتے ہیں آسمان بھی نظر آتا ہے اور کہیں کہیں گھنے درختوں کے سایہ سا سرنگ بناتا نظر آتا ہے۔ یہ ٹریک اوپر جا کر تلہاڑ کی طرف جا ملتا ہے۔ یعنی پیر سوہاوہ کی طرف جا نکلا جا سکتا ہے۔

ٹریل 5
آپ نے عمومی لڑکے اور لڑکیوں سے سوال کیا۔ کون سے ٹریل پر گئے ہیں۔ وہ سب جواب دیتے ہیں۔ ٹریل تھری۔ باقی جو بچ جاتے ہیں وہ اسی ٹریل کا نام لیتے ہیں۔ ٹریل 5۔ یہ شروع میں بالکل سیدھا ہے۔ قریبا دو کلومیٹر سیدھی واک سمجھیں درختوں کے درمیان۔ مگر اس ٹریک کی اصل خوبصورتی ٹریک کے ساتھ ساتھ بہتا پانی ہے۔ جس کا شور اور آواز بہت لطف دیتی ہے۔ دو کلومیٹر کے بعد عمودی چڑھائی سی شروع ہو جاتی ہے۔ یہ ٹریل اوپر وہاں تک جاتا ہے جہاں سے چشمہ نکلتا ہے جو بہتا ہوا نیچے تک آتا ہے۔ اگر اس سے مزید اوپر جائیں تو آپ پھر پیر سوہاوہ پہنچ جائیں گے۔ جہاں دال و دلیہ کا بندوبست ممکن ہے۔ اس ٹریل کے درمیان سے ایک راستہ ٹریل تھری سے بھی جا ملتا ہے اور بھی اوپر پیرسوہاوہ تک لے جاتا ہے۔

ٹریل 6
یہ اسلام آباد کا تیسرا پرہجوم ٹریل ہے۔ ٹریل 3 اور 5 کے بعد۔ فیصل مسجد کے عقبی طرف سے اوپر کو جاتا راستہ اور خوبصورتی وہی کہ قریبا نصف ابتدائی ٹریل کے ساتھ ساتھ پانی چلتا ہے۔ جو بہت بھلا لگتا ہے۔ اس ٹریل کے اوپر جائیں تو بہت بھلے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ ٹریل جبی گاؤں تک جاتا ہے۔ سو عین ممکن ہے کہ آپ ٹریل فور اے سے آئیں اور ٹریل سکس سے اتر جائیں یا ادھر سے اوپر جائیں اور دوسری جانب سے اتر جائیں۔

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر کئی ٹریلز ہیں۔ مجھے تو ان پر ہائیکنگ کئے دہائیاں گزر گئیں۔
تین سال تو مجھے بھی ہوگئے ہیں تقریبا۔۔۔ یہ الگ بات ہے کہ میں دو تین بار درمیان میں بھی گیا ہوں۔

تصاویر بھی کچھ نہ کچھ شامل کروں گا۔

آپ نے ان ٹریلز پر ہائک کی ہے؟ کونسے ٹریل نمبر؟
سبھی پر۔۔۔ سوائے ایک اور دو کے۔ بلکہ ان میں سے بھی کسی ایک پر آنا جانا ہوچکا ہے۔ مگر یاد نہیں۔

آپ کے خیال میں کونسا ٹریل مناظر کے حساب سے خوبصورت ترین ہے؟
ٹریل سکس کے مناظر مجھے سب سے زیادہ خوبصورت لگتے ہیں۔ تاہم ٹریل فور سی بھی کم نہیں۔ باقی ٹریل تھری اور فائیو سے بھی اسلام آباد کے دلکش مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

کونسا ٹریل آسان اور کونسا مشکل ہے؟
ٹریل ون، ٹو اور فائیو آسان ہے۔ ٹریل فائیو اور سکس درمیانے ہیں۔ ٹریل فور اور تھری مشکل ہیں۔

کس پر زیادہ رش ہوتا ہے؟ کس پر پودے اگ چکے اور ہائیکنگ کرتے ہوئے bushwhacking کرنی پڑتی ہے؟
ٹریل تھری پر سب سے زیادہ رش ہوتا ہے۔ ایسا میرا سوچنا ہے۔ ٹریل فور سی بالکل ویران ہے۔ اور اس پر لگتا ہے مدتوں سے کوئی نہیں گیا۔ سو اس پر چلتے ہوئے جھاڑیاں مل سکتی ہیں۔

کس ٹریل سے آپ اوپر جا کر کسی ریستوران سے اچھا سا ناشتہ کر سکتے ہیں؟
ٹریل فائیو اور تھری دونوں اوپر پیرسوہاوہ جاتی ہیں۔ اور انہی پر جا کر آپ ناشتہ کر سکتے ہیں۔ بقیہ ٹریلز پر یہ سہولت میسر نہیں۔

ہائک کیا درختوں کی چھاؤں میں ہو گی یا کڑی دھوپ میں؟
دونوں میں۔ یہ تو دیکھنا ہوگا کہ آپ نے کس ٹریل کا انتخاب کیا ہے۔

کونسا ٹریل خزاں کے موسم میں بہترین ہے؟ کونسا گرمیوں میں؟
گرمیوں میں فائیو اور سکس اور تھری بہتر ہیں۔ فائیو اور سکس کی خوبصورتی برسات کے بعد بڑھ جاتی ہے۔ فور پر عمومی حبس ہوتا ہے۔
 

زیک

مسافر
موسم گرم ہونے اور بیٹی کے بیمار پڑ جانے کی وجہ سے یہ ہائیکنگ اس بار ممکن نہ ہو سکی۔ اگلی بار گرمیوں کے علاوہ کسی وقت گئے تب کوشش کروں گا
 

محمد سعد

محفلین
کافی دیر سے یہ تھریڈ دیکھا۔ خیر، جتنا جانتا ہوں، بتا ہی دیتا ہوں۔
میں اکثر ٹریل 3 اور 6 پر جاتا رہتا ہوں، جبکہ کبھی کبھار ٹریل 5 کی جانب بھی نکل جاتا ہوں۔

ٹریل 3 پر (33.756,73.074) پر چیڑ کے درختوں کے بیچ کافی پیاری اور پرسکون جگہ ہے جہاں آپ تھوڑی دیر کو بیٹھ کر دنیا کے سب غم بھلا سکتے ہیں۔ فائر ٹریک کے آخر میں جو چوٹی ہے، وہ بھی بیٹھنے کے لیے بہت عمدہ جگہ ہے جہاں سے نیچے بائیں جانب تلہاڑ نظر آتا ہے اور دائیں جانب پیر سوہاوہ روڈ۔ چونکہ زیادہ تر لوگ نیچے ہی منال کی جانب مڑ چکے ہوتے ہیں تو کافی سکون ہوتا ہے۔ تھوڑا سا اس پہاڑی کے کنارے کی جانب ہوں تو آپ سے نیچے پرندے ہوا میں اڑتے ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے پانی میں مچھلیاں تیر رہی ہوں۔

ٹریل 5 پر شروع ہی میں ایک پانی کا چشمہ آ جاتا ہے جہاں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ اوپر جا کر راستے سے ہٹ کر ایک دو پوائنٹس ہیں جہاں آپ لگ تھلگ بیٹھ کر نیچے کا منظر دیکھ سکتے ہیں۔

ٹریل 6 زیادہ تر درختوں میں ڈھکا ہوا ہے۔ اگر آپ کے نزدیک راستے کی اپنی خوبصورتی زیادہ اہم ہے تو شاید یہ آپ کو 3 اور 5 کی نسبت زیادہ پسند آئے گا۔ اوپر جا کے ایک چشمہ بھی آتا ہے، رکنے کے لیے اچھی جگہ ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
مارگلہ رج ٹریل کا ذکر سنا ہے۔ کسی نے ہائیک کیا؟ کیا اس پر اچھے ویوپوائنٹ ہیں؟ کیا ایک ٹریل (6) سے رج ٹریل پر جا کر دوسرے سے نیچے آیا جا سکتا ہے؟
 
Top