اسلام آباد moniment میوزیم پاکستان

تعبیر

محفلین
پاکستان اور خاص طور پر اسلام آباد رہتے ہوئے بھی گھر والے یہاں لیکر نہیں گئے :( ابھی فون پر بات ہوگی تو خوب لڑوں گی ۔ویسے کافی اچھی اور دیکھنے والی جگہ ہے جو دوست اسلام آباد رہتے ہیں اور وہ یہاں جا چکے ہیں وہ ہمیں اس بارے میں بتائیں خاص طور پر ایم ایف درویش :)
تفصیلات کے لیے ان سائٹس کا وزٹ کریں​
 
تعبیر

محفلین
294645_293508273995411_112344072111833_1253202_667899832_n.jpg
395742_306354462734442_100000796737201_868279_197436608_n.jpg
 
زیک

مسافر
یہ شاید نیا بنا ہے۔ پچھلی بار پاکستان گیا تھا تو شکرپڑیاں کے پاس سے گزرتے ہوئے بلڈنگ دکھائ دی تھی۔ کسی سے پوچھا کہ کیا ہے تو مشرف کے متعلق بہت کچھ سننے کو ملا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میں تقریبا" 2 سال پہلے یہاں گیا تھا، لیکن اس میں بہت سی چیزیں مجھے یاد نہیں آ رہی یا تو جب یہ سب چیزیں نہیں تھیں یا پھر میں نے بھرپور دورہ نہیں کیا تھا۔ بہرکیف یہ عجائب گھر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

ویسے میری یاد داشت بھی ماشااللہ ہی ہے۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
پاکستان اور خاص طور پر اسلام آباد رہتے ہوئے بھی گھر والے یہاں لیکر نہیں گئے :( ابھی فون پر بات ہوگی تو خوب لڑوں گی ۔ویسے کافی اچھی اور دیکھنے والی جگہ ہے جو دوست اسلام آباد رہتے ہیں اور وہ یہاں جا چکے ہیں وہ ہمیں اس بارے میں بتائیں خاص طور پر ایم ایف درویش :)
تفصیلات کے لیے ان سائٹس کا وزٹ کریں​

السلام علیکم
بہت شکریہ، یاد کرنے کا
جی یہ بہت اچھی جگہ ہے اور بہت پیارے طریقے سے ڈیزائن کی گئی ہے
میں اکثر جاتا رہتا ہوں، اسلام آباد کے شروع میں ہے، مگر جانے کا راستہ کافی مختلف ہے، پر میرے گھر سے تو واک کرکے 15 منٹ میں پہنچا جا سکتا ہے اب کی بار گیا تو تصاویر ضرور شئیر کروں گا، یہ میوزیم کبھی کبھی کھلتا ہے اور میں جب بھی گیا یہ بند ہی ملا،
ہفتے میں ایک دن یہاں پریڈ ہوتی ہے اکثر میں وہی دیکھنے جایا کرتا تھا
آج کل مصروفیت بہت ہے، لہذا نہیں جا سکا
 
Top