ڈاکٹر مشاہد رضوی
لائبریرین
اسلام اور ایمان میں کیا فرق ہے؟
سچے دل سے ان تمام باتوں کی تصدیق کرنا جو ضروریات دین سے ہیں اسے ایمان کہتے ہیں۔ یا یوں سمجھیں کہ جو کچھ حضور سرور وعالم نور مجسم، شہنشاہ معظم ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اپنے رب خدائے بزرگ و برتر عزوجل کے پاس سے لائے خواہ وہ حکم ہو یا خبر، ان سب کو حق جاننا اور سچے دل سے ماننا ایمان کہلاتا ہے۔ اور جو شخص ایمان لائے اسے مومن و مسلمان کہتے ہیں۔ اسلام کے لغوی معنی اطاعت و فرمانبرداری کے ہیںن اور شرعی معنی میں اسلام اور ایمان ایک ہی ہیں۔ ان میں کوئی فرق نہیں۔ جو مومن ہے وہ مسلمان ہے اور جو مسلمان ہے وہ مومن ہے۔ البتہ صرف زبانی اقرار کرنا کہ جس کے ساتھ قلبی تصدیق نہ ہو معتبر نہیں۔ اس سے آدمی مومن نہیں ہوتا۔
(گلدستہ عقائد و اعمال ص ۲۲)