اسلام مخالف ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروس بند کرنے کا حکم

سویدا

محفلین
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمن ملک نے اسلام مخالف پروپیگنڈا کرنیوالی ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروسز فوری بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں پی ٹی اے، پیمرا اور ایف آئی اے کے نمائندوں پر کمیٹی قائم کردی ہے۔ اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے ہدایت کی ہے کہ اسلام مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ویب سائٹس چلانے والے عناصر کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ وزیر داخلہ نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=108526
 
Top