اسلام کے متعلق توہین آمیز فلم بناتے بناتے مسلمان ہو گیا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

یہ ایک ڈچ انتہا پسند ارنود وان ڈوورن کے قبول اسلام کا حیرت انگیز قصہ ہے ۔ ان کا تعلق ہالینڈ سے ہے جہاں نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے کئی بار شائع کیے جا چکے ہیں ۔ یہ دائیں بازو کے اسلام دشمن گروہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ اسلام سے اس قدر نفرت ہوئی کہ انہوں نے اسلام کے متعلق توہین آمیز فلم بنانے کا ارادہ کر لیا ۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے اسلام کا مطالعہ شروع کیا ۔ مطالعے کے دوران انہیں اسلام کی سچائی معلوم ہو گئی اور انہوں نے بالآخر گزشتہ مہینے اسلام قبول کر لیا۔
آج کل وہ عمرے کے لیے سعودی عرب کے دورے پر ہیں ، اس دوران انہوں نے غلافِ کعبہ کی کڑھائی میں بھی حصہ لیا ۔ وہ امام مسجد نبوی سے بھی ملے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جا کر روتے رہے ۔ ان کا ارادہ ہے کہ اب وہ حبیب اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس کے متعلق دستاویزی فلم بنا کر ماضی کی اسلام دشمنی کا کفارہ ادا کریں گے ۔
بے شک بندوں کے دل اللہ کے ہاتھ میں ہیں وہ جب چاہے ان کو بدل دے ۔ اللہ تعالی اس نو مسلم ڈچ کو بت کدہ ہالینڈ کی تاریکیوں میں راہ حق پر ثبات عطا کرے اور ان سے دین اسلام کی خدمت لے ۔
اللہم یا مقلب القلوب ثبت قلوبنا علی دینک ۔
ترجمہ و ترتیب : ام نورالعین
بشکریہ منتدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
http://www.facebook.com/photo.php?fb...type=1&theater
مزید
https://twitter.com/ArnoudvDoorn/sta...80674289500160
The Amsterdam Herald - From Wilders to Muhammad: Former Freedom Party vice-chairman converts to Islam
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اسے بہترین جزا عطا فرمائے۔

بیشک اللہ ہی ہے جب چاہے جسے چاہے ہدایت عطا فرما دے۔ خوش قسمت ہیں وہ جو ہدایت پا گئے۔

بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
 

شوکت پرویز

محفلین
اللہ اکبر۔۔
لا حول ولا قوة إلا بالله
إِنَّكَ لَا تَہۡدِى مَنۡ أَحۡبَبۡتَ وَلَ۔ٰكِنَّ ٱللَّهَ يَہۡدِى مَن يَشَآءُ‌ۚ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ (٥٦)
(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) تم جس کو دوست رکھتے ہو اُسے ہدایت نہیں کر سکتے بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو خوب جانتا ہے (۵۶)
 

نایاب

لائبریرین
بلا شک ہدایت من جانب اللہ ہے ۔ اور " غوروفکر " کرنے والے ہی راہ پاتے ہیں ۔۔۔
وہ سچی مسبب الاسباب ذات کیسی کیسی راہوں پہ چلا نور سے منور کرتی ہے ۔ سبحان اللہ
 
اللہُ اکبر
پاسباں مل گئے کعبہ کو صنم خانہ سے۔
بے شک ۔ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔
بے شک ۔ میں نے ان کے حالات زندگی جمع کیے ہیں ۔ یہ کوئی معمولی سیاست دان نہیں تھے ۔ اسلام بیزار فریڈم پارٹی کے وائس چئر مین تھے۔
فرحت کیانی نیلم ناعمہ عزیز عائشہ عزیز
 

نیلم

محفلین
اچھا یہ سچا واقع ہے ؟مجھے معلوم نہیں تھا میں نے فیس بک پہ پڑا تو تھا لیکن فیس بک پہ بہت سی باتیں فیک بھی ہوتی ہیں ۔
ماشاءاللہ ،،اللہ تعالی اُنہیں استقامت عطا فرمائے دین پہ قائم رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے آمین
 
Top