اسلام ھے کہاں

sadia saher

محفلین
پچھلے دنوں ھماری جاننے والی ایک فمیلی عرصے کے بعد پاکستان گٰٰئی وہاں ان کی بیٹی نے سوال کر کر کے انھیں پریشان کر دیا وہ کہتی ھیں میں کیا جواب دیتی میرے پاس اس کے کسی بھی سوال کا کوئ جواب نہیں تھا …یہاں انھوں نے اپنی بیٹی کو یہ بتایا ھم پاکستانی ھیں ھم مسلمان ھیں ھماری حیا کیا ھے ھمارا لباس کیا ھونا چاھیے ..جب عرصہ دراز کے بعد پاکستان جانا ھوا تو یہ وہ پاکستان نہیں تھا جس کو وہ چھوڑ کر آئیں تھیں یا وہ پاکستان جو انھوں نے اپنی بیٹی کے دل میں بنایا تھا..پاکستان کے بڑے شہروں میں آزادی مغربی کلچر کی اندھا دھند تقلید …بازاروں میں فل آواز میں فضول گانے …ٹی وی پروگرامز جن میں نہ بولی پاکستانی ھے نا ھی کلچر …وہ کونسا کلچر دیکھا رھے ھیں ..سٹیج شوز میں جگت بازیاں ..بازاروں اور ریسٹورینٹز میں گھومتے ھوئے لوگ ان کے لباس . شلوار قمیض کی شکل کیا سے کیا ھو گئ ڈوپٹہ اب اولڈ فیشن بن گیا ..جن ھوٹلز کے پاس شراب بیچنے کا لائیسنس ھے قہ عید شبراتوں پہ ریکارڈ بزنس کرتے ھیں ..
اسلام کےنام پہ بننے والے ملک میں اسلام ھے کہاں .ھمارے بزرگوں نے قربانیاں کیوں دیں تھیں کیوں ایک الگ اسلامی ملک بننانے کی ضرورت محسوس ھوئ تھی ھندوؤں کااہن سہن کلچر الگ ھے مگر آج کوئ پاکستانی چینل اور انڈین چینل دیکھ کر بتا سکتا ھے کہ کونسا پاکستانی چینل ھے اور کونسا انڈین ھے ..وہ کونسا کلچر دیکھا رھے ھیں
جب سے پاکستان بنا ھے حکمران اسلام نافذکرنے کی باتیں کر رھے ھیں مگر کونسا اسلام نافذ کرنا چاھتے ھیں کیونکہ پاکستان میں بہت سے فرقے ھیں ان کے عقائد میں بہت فرق ھے .اسلام کیا ھے جس کی تعلیم قرآن دیتا ھے جو رسولِ کریم کی سنت سے ھم عملی صورت میں دیکھتے ھیں ..
پاکستان میں ایک طرف لوگ مغربی کلچر کی اندھادھند تقلید کرتے نظر آتے ھیں .ویسا لباس ویسا لب و لہجہ اپنانےمیں مصروف ھیں جن کے لیے اسلام کیا ھے رمضان جیسے بھی گزرے مگر چاند رات کو رت جگا اور ھوٹلنگ ضروری ھے عید کی نماز کے وقت سو جانا. ..دوسری طرف کچھ لوگوں کو زبردتی داڑھی رکھنے پہ مجبور کیا جا رھا ھے داڑھی نہ رکھنے پہ سزائیں دی جا رھی ھیں کچھ لوگوں کی زندگی میوزک ھے .اور کچھ لوگوں کے نزدیک میوزک حرام ھے .گاڑیوں سے سی ڈی پلیئرز توڑے جا رھے ھیں دوکانیں جلائ جا رھی ھیں . اسلام میں مرد اور عورت دونوں پہ تعلیم فرض ھے مگر کچھ علاقوں میں اسلام کے نام پہ عورتوں کے گھر سے نکلنے پہ پابندی لگائ جا رھی ھے ….اگر اسلام کی تاریخ پہ نظر ڈورائیں کیا رسولِ کریم کی زندگی میں اسلام ایسے نافذ ھوا تھا .اسلام میں اگر بے راہروی نہیں تو انتہا پسندی کی بھی کوئ جگہ نہیں اسلام اعتدال کی اور میانہ روی کی تعلیم دیتا ھے .حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد بھی فرض ھیں . اسلام یہ نہیں کہتا کہ ساری رات سجدے میں پڑے رھو یا دنیا میں اتنے مست ھو جاؤ کے خدا کو ھی بھول جاؤ . مگر زبردستی کرنے سے آپ کسی کے دل میں ایمان نہیں جگا سکتے ….
اسلام نافذ کرنے والے خود کتنااسلام پہ کاربند ھیں. ایک اسلامی ملک میں بھوک اور غربت کے ھاتھوں تنگ آکر کتنے لوگ خودکشی کررھے ھیں ھر انسان اپنے دائرہ کار کا جوابدہ ھے ایک باپ اپنے گھر کا . ایک افیسر اپنے دفتر کا . ایک نمبردار اپنے علاقے کا ایک حکمران اپنے دائرہ اثر کا .. پاکستان میں ھر علاقے میں کیا ھر گلی میں مسجد ھے جہاں امام مسجد بھی ھوتا ھے ھونا تو یہ چاھیے کہ امام مسجد کو لوگوں کے حالات کا علم ھو کون صدقہ زکوت کا مستحق ھے کن لوگوں کی مدد کی ضرورت ھے جمعے کے خطاب لوگوں کو ترغیب دی جا ئے کہ وہ لوگوں کی مدد کریں جو لوگ مستحق ھیں ان کی خاموشی سے مدد کی جائے کوئ بھوکا نہ مرے مگر آجکل مسجدوں سے جہاد کی آوازیں آرھی ھیں جب گھر کے لوگ بھوکے مر رھے ھوں تو کیا جہاد واجب ھے…ایک صاحبِ حثیت انسان ھے مگر اس کے آس پاس لوگ علاج کے بنا مر رھے ھوںتو کیا جہا د واجب ھے میرا خیال ھے ایسے میں حج بھی واجب نہیں .. آجکل ملا کے نزدیک جہاد سب سے افضل ھے دوسروں کی آگ میں کو دنے کا نام جہاد نہیں جب اپنے گھر کی عورتوں کی عزت محفوظ نہ ھو ں بے راہروی عام ھو جائے تو کونسا جہاد افضل ھے کیا کوئ اللہ کا بندہ مجھے بتائے گا اسلام کیا ھے اور ھمارے فرائض کیا ھیں
ھمارا طرزِ زندگی کیا ھونا چاھیے پاکستان ایک اسلامی ملک ھے اسلام ھے کہاں …ایک عام گلی محلے سے لے کر پارلیمنٹ ھاؤس تک آخر اسلام ھے کہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
جب اسطرح کی "اچھی" سوچ رکھنے والے 'بریڈ اور بٹر' کی تلاش میں ملک سے ہجرت کر جائیں گے تو پھر پیچھے تو یہی حال ہوگا نا!
 

sadia saher

محفلین
شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پتا نہیں مجھے اردو بورڈ کیوں نظر نہیں آتا کیا اردو محفل میں اردو بورڈ میں نہیں ھے ؟
میں اس وجہ سے فوری جواب نہیں لکھ سکتی ۔ بہت سی باتیں رہ جاتی ھیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
سعدیہ، معذرت چاہتا ہوں کہ فوری جواب میں ابھی تک آن سکرین کی بورڈ شامل نہیں کیا۔ دراصل ایک موڈ انسٹال کرتے ہوئے آن سکرین کی بورڈ غائب ہو گیا تھا۔
کیا آپ کو آن سکرین کی بورڈ کے بغیر ٹائپ کرنے میں کوئی مشکل پیش آتی ہے؟
 

علی ذاکر

محفلین
سعدیہ اس کا مختصر سا جواب یہ ہے کہ اسلام مسلمانوں کے دلوں‌میں‌ہے اب یہ مت پوچھ لینا مسلماں کہاں‌ہیں کیونکہ اس کا جواب ذرا مشکل ہے !
ماسلام
 

arifkarim

معطل
سعدیہ اس کا مختصر سا جواب یہ ہے کہ اسلام مسلمانوں کے دلوں‌میں‌ہے اب یہ مت پوچھ لینا مسلماں کہاں‌ہیں کیونکہ اس کا جواب ذرا مشکل ہے !
ماسلام

اگر دلوں میں‌ہوتا تو اعمال سے ظاہر بھی ہوتا۔ پس ثابت ہوا کہ اسلام مسلمانوں کے دلوں میں‌بھی نہیں ہے!
دلوں میں صرف "مغربیت" بسی ہوئی ہے اور وہی اعمال سے ظاہر ہو رہی ہے!
 

علی ذاکر

محفلین
ارادے سچے اور نیک ہوں‌تو نظر بھی آتے ہیں دل سے جذباتی فیصلے لیئے جاتے ہیں اس لیئے تو ہمارے دلوں میں کچھ ہے اور دماغ میں کچھ!
ماسلام
 

arifkarim

معطل
آپ دلوں کا حال تک جان لیتے ہیں تو کوئی پامسٹری وغیرہ طرز کا ادارہ ہی کیوں نہیں کھول لیتے ؟؟ :rolleyes: :)

دل کا حال کوئی نہیں جان سکتا، جب تک انسان خود اپنے اعمال سے اپنے خیالات کی عکاسی نہ کرے۔ جب دل میں حقیقی اسلام ہوگا تو کوئی بھی پامسٹری جیسی مشرکانہ چیز کے پاس بھی نہیں پھٹکے گا!
 

arifkarim

معطل
ارادے سچے اور نیک ہوں‌تو نظر بھی آتے ہیں دل سے جذباتی فیصلے لیئے جاتے ہیں اس لیئے تو ہمارے دلوں میں کچھ ہے اور دماغ میں کچھ!
ماسلام

دل ہی ہمیں گناہوں سے خبر دار کرتا ہے۔ کوئی بھی شخص ہو، جب وہ جھوٹ بولے گا تو اسکی دھڑکن پہلے کی نسبت بہت تیز ہو جائے گی۔ جبکہ سچ بولنے پر ایسا نہیں ہوتا۔ کیوں؟!
کیونکہ دل ہمیں درست راہ دکھاتا ہے۔ جبکہ ہمارا دماغ دل کی بات رد کرکے الٹا چلاتا ہے!
 

عندلیب

محفلین
دل کا حال کوئی نہیں جان سکتا، جب تک انسان خود اپنے اعمال سے اپنے خیالات کی عکاسی نہ کرے۔
یعنی آپ کے قول کے مطابق جو انسان کے اعمال یا خیالات ہوں گے وہ لازمی دل کی نیتوں پر مبنی ہوں گے؟؟
پھر تو آپ کا اعتراض قرآن پر اور اللہ پر ہوا کہ خواہ مخواہ " منافق " کے بارے میں ہم کو‌ بتایا جا رہا ہے۔ :confused:
 

علی ذاکر

محفلین
عندلیب عارف صاحب کی باتوں کا غصہ نہ کریں‌ ان کو پتہ ہی نہیں‌ہوتا انہوں نے کیا کہنا ہے!
ماسلام
 

میر انیس

لائبریرین
عندلیب عارف صاحب کی باتوں کا غصہ نہ کریں‌ ان کو پتہ ہی نہیں‌ہوتا انہوں نے کیا کہنا ہے!
ماسلام

ذاکر صاحب جہاں تک میں سمجھا ہوں میرے بھائی عارف کی دل سے مراد انسان کا ضمیر ہے جب انسان کوئی غلط کام کرنے لگتا ہے تو اسی وقت یا بعد میں اسکا ضمیر اسکو ملامت ضرور کرتا ہے ہوسکتا ہے ہر انسان کے ساتھ ایسا نہ ہوتا ہو مگر اکثر تو ایسا ہوتا ہے باقی زیادہ تر انسان اپنے ماحول جس میں وہ رہتا ہے جیسی وہ صحبت اختیار کرتا ہے اسکا دل اور دماغ وہی باتیں قبول کرتا جاتا ھے اور پھر اسکو بڑے سے بڑا گناہ بھی گناہ نہیں لگ رہا ہوتا اسکا بھی وہ کوئی نہ کوئی جواز ڈھونڈ لیتا ہے جبھی کہتے ہیں انسان کو اچھی صحبت اختیار کرنی چاہئے۔
 

میر انیس

لائبریرین
یعنی آپ کے قول کے مطابق جو انسان کے اعمال یا خیالات ہوں گے وہ لازمی دل کی نیتوں پر مبنی ہوں گے؟؟
پھر تو آپ کا اعتراض قرآن پر اور اللہ پر ہوا کہ خواہ مخواہ " منافق " کے بارے میں ہم کو‌ بتایا جا رہا ہے۔ :confused:

آپ کی بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اس بات سے یہ اعتراض آپ نےکو کیں ہوا قران اور اللہ پر ۔ میری بہن آپ نوٹ کریں کہ انسان جب بھی کوئی جھوٹ جان بوجھ کر بولتا ہے تو اس کی خون کی روانی تیز ہوجاتی ہے جھوٹ کو پکڑنے والا آلہ بھی اسی اُصول پر کام کرتا ہے ہاں وہ لوگ جن کی گھٹی میں ہی جھوٹ پڑا ہوتا ہے شاید انکے ساتھ ایسا نہ ہوتا ہو۔ بات رہی منافقین کی تو انکے لئے قران میں اللہ کو واضع کرنا ضروری تھا کہ سب لوگوں کو مخلص نہ سمجھا کرو کچھ ایسے بھی ہیں جو اوپر سے کچھ ہیں اور اندر سے کچھ۔
 

arifkarim

معطل
یعنی آپ کے قول کے مطابق جو انسان کے اعمال یا خیالات ہوں گے وہ لازمی دل کی نیتوں پر مبنی ہوں گے؟؟
پھر تو آپ کا اعتراض قرآن پر اور اللہ پر ہوا کہ خواہ مخواہ " منافق " کے بارے میں ہم کو‌ بتایا جا رہا ہے۔ :confused:

لازمی نہیں ہے۔ بعض اعمال انسان مجبوراً معاشرے کے دباؤ کی وجہ سے بھی کر بیٹھتا ہے اور بعد میں پچھتاتا ہے۔ یاد رہے کہ اصل اعمال وہی ہیں جو نیک نیتی اور دل کیساتھ کئے جائیں۔ ورنہ تو ریاکاروں کی نمازیں بھی انہی کے منہ پر واپس ماری جاتی ہیں۔
 
Top