سبق اسٹرنگ String

Strings
اسٹرنگ(String) حروف کے تسلسل سے مل کر بنتی ہے عموما یہ پڑھی جانے والی تحریر کی نمائندگی کرتی ہے۔ حروف کے سلسلوں اور مجموعہ کو اسٹرنگ کہتے ہیں ۔ اس میں ایک یا ایک سے زائد حروف ہو سکتے ہیں جن میں علامات بھی شامل ہیں۔​
اسٹرنگ پائتھون میں موجود مختلف ڈیٹا ٹائپ میں سے ایک ہے اور جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس میں ایک خاص قسم کا ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے۔​
کوڈ:
"Hello, how are you? "
" 1+1 "
" I ate 4 bananas "
" !@#$%^ & *() "
Single Quotes
کسی بھی اسٹرنگ کو اکہرے واوین(single quotes ) میں لکھا اور محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں وائٹ اسپیس اور ٹیب دونوں محفوظ رہتے ہیں۔

کوڈ:
'This is Single Quote String'

Double Quotes
کسی بھی اسٹرنگ کو دہرے واوین(double quotes ) میں لکھا اور محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں اکہرے واوین(single quotes) کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
کوڈ:
"Double Quote String"
Triple Quotes
کسی بھی اسٹرنگ کو تہرے واوین(triple quotes ) میں لکھا اور محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں اکہرے واوین(single quotes) اور دہرے واوین (double quotes) کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔​

کوڈ:
''' This is a multi-line string. This is the first line.
This is the second line.
"What's your name?," I asked.
He said, "Bond, James bond".
'''
 
اسٹرنگ لفظی سلسلہ بندی (String Literal Concatenation)
دو اسٹرنگز کو ملانے کے لیے پائتھون میں خاص محنت نہیں کرنی پڑتی بلکہ اگر دو اسٹرنگز ساتھ ساتھ لکھی گئی ہیں تو پائتھون انہیں خود ہی جوڑ دیتا ہے۔

sep کی دلیل (argument) استعمال کرکے آپ بتا سکتے ہیں کہ دو پیرامیٹر (parameter) کو کس چیز سے الگ کرنا ہے۔ کیا دو دلائل یا پیرامیٹر کو اسپیس سے الگ کرنا ہے یا کومہ سے یا کسی اور حرف سے۔

PHP:
print("Hello World!",4,sep="")
print("Hello World","Hello UrduWeb","Hello Everyone",sep="\n")
 
Output:
-------------------------------------------------
Hello World!4
Hello World
Hello UrduWeb
Hello Everyone
اسٹرنگز میں مختلف الفاظ اور متغیر (variable ) میں موجود اسٹرنگ کو عامل + کے ذریعے جوڑا جا سکتا ہے ۔

اس مثال میں ایک متغیر (variable ) میں ایک نام محفوظ کیا اور پھر پرنٹ فنکشن میں اسے دوسری اسٹرنگز کے ساتھ جوڑا گیا ہے صرف + کے عامل(operator) کے استعمال سے۔

PHP:
name = "Haseeb"
 
print("Hello " + name + "!" + "!")
 
Hello Haseeb!!


کسی بھی اسٹرنگ کو دہرانے کے لیے کسی نمبر سے ضرب دے کر مطلوبہ نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مثلا اگر آپ چاہتے ہیں کہ ! کی علامت کو دس دفعہ پرنٹ کروایا جائے تو اسے 10 سے ضرب دے کر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

PHP:
>>> print("!" * 8)
!!!!!!!!

ایک لائن کو پانچ دفعہ پرنٹ کروانے کے لیے بھی اس تکنیک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
PHP:
>>>print("Printing this line 5 times \n" * 5)
Printing this line 5 times
Printing this line 5 times
Printing this line 5 times
Printing this line 5 times
Printing this line 5 times
 
Format Method
فارمیٹ میتھڈ(method) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے فارمیٹ کے کام آئے گا مگر یہاں ایسا نہیں ہے بلکہ یہ نام اس میتھڈ کے حوالے سے ایک طرح کا دھوکہ دے رہا ہے۔ جب دیگر معلومات سے اسٹرنگ بنانی ہو تو فارمیٹ کا فنکشن کام آتا ہے۔ ایک اسٹرنگ میں تخصیصات (specifications) استعمال کی جا سکتی ہیں ، فارمیٹ کا فنکشن ان تخصیصات کو متعلقہ دلائل سے تبدیل کر دیتا ہے ۔

PHP:
age = 26
name = 'Sabir'
 
print('{0} is {1} years old'.format(name, age))
print('Why is {0} playing with python'.format(name))



HTML:
Sabir is 26 years old
Why is Sabir playing with python
 
پائتھون 3 سے پہلے کے ورژن میںformat کا طریقہ (method) موجود نہیں ہے اور اس میں اسٹرنگ فارمیٹ کرنے کے لیے ٪ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

PHP:
age = 26
name = 'Sabir'
 
print('%s is %d years old' %(name, age))
print('Why is %s playing with python'%(name))
 
Escape sequence Characters

کوڈ:
Escape sequence Character represented
\'              Single-quote character
\"              Double-quote character
\\              Backslash character
\a              Bell character
\b              Backspace character
\f              Formfeed character
\n              Newline character
\r              Carriage return character (not the same as \n)
\t              Tab character
\v  Vertical tab character
 
Raw String
Escape sequence اسٹرنگ میں خصوصی بائٹ کوڈ ڈالنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جیسا کہ نئی لائن ، ٹیب مگر کبھی کبھی بیک سلیش (\) کا خصوصی برتاؤ مشکلات بھی پیدا کر دیتا ہے۔

اگر کسی فائل کا مکمل پتہ لکھنا ہو تو اسے خام اسٹرنگ میں ایسے لکھیں گے

PHP:
path = r'C:\docs\newfile.txt'

خام اسٹرنگ(raw string) کا آغاز r یا R سے ہوتا ہے اور اس کے بعد واوین میں پوری اسٹرنگ کو لکھ لیا جاتا ہے ۔ اس طرح اس اسٹرنگ میں کوئی بھی حرف escape character کے طور پر کردار ادا نہیں کرتا بلکہ جیسا لکھا گیا ہوتا ہے ویسے ہی اس تصور کر لیا جاتا ہے۔
 
Top