اسٹفڈ بھنڈی

ماہا عطا

محفلین
اسٹفڈ بھنڈی
اشیاء:۔
بھنڈی…200 گرام
ثابت سفید زیرہ…ایک ٹی اسپون
گھی …چار ٹیبل سپون
دھنیا پائوڈر…چار ٹیبل اسپون
ہلدی پائوڈر…ہاف ٹی اسپون
امچور…ہاف ٹی اسپون
گرم مسالہ پائوڈر…ہاف ٹی اسپون
سرخ مرچ پائوڈر…ہاف ٹی اسپون
نمک…حسب ذائقہ
114-1.jpg
ترکیب:۔
بھنڈیوں کو صاف کرکے درمیان سے کٹ لگائیں۔ ایک پیالی میں دھنیاپائوڈر‘ ہلدی‘ امچور‘ گرم مصالحہ ، سرخ مرچ اور نمک ملائیں۔ اس مسالہ کو بھنڈیوں میں احتیاط کے ساتھ چمچ سے بھردیں۔ گھی گرم کرکے زیرہ ڈالیں۔ ایک منٹ بعد بھنڈیاں احتیاط سے ڈالیں۔ چمچے سے ہلائیں جب بھنڈیاں گل جائیں تو چولہے سے اتار لیں اور گرم گرم سرو کریں۔

 

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہا بہنا تو کچن سپیشلسٹ محسوس ہوتی ہیں ۔
بہت شکریہ بہت دعائیں بہنا
 

ماہا عطا

محفلین
ماشاءاللہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ماہا بہنا تو کچن سپیشلسٹ محسوس ہوتی ہیں ۔
بہت شکریہ بہت دعائیں بہنا

گھر میں مجھے شوق ہے روز کچھ نہ کچھ نیو ٹرائی کرنے کا۔۔۔
مجھے بھنڈیاں نہیں اچھی لگتی کبھی کھائی بھی نہیں۔۔۔لیکن گھر میں باقی سب کو پسند ہیں تو مجھے بنا بھی آتی ہے۔۔۔یہ اور بات ہے کے خود کبھی نہیں کھائیں،۔۔۔۔
یہ بھی میری خود کی ریسپی نہیں ہیں۔۔۔کہیں سے پرھی تھیں اور پھر خود کل بنائی تھی۔۔۔۔
 
مجھے کچھ ایسے کھانے شئیر کر دیں جس میں سبزیاں یوں پکیں کہ اپنے اصل برائٹ کلرز میں نظر آ رہی ہوں، ابنی شکل بدلے بغیر جیسے چائینیز ویجیٹیبل فرائڈ رائس میں یا پھر سرکہ میں ڈِپ نظر آتی ہیں جیسے اور یا پھر شاشلک میں ہوتی ہیں جس طرح۔
 

ماہا عطا

محفلین
ھمم اوکے یعنی کے چائینیز شئیر روں کچھ ۔۔۔اوکے ابھی کرتی ہوں۔۔۔ویجیٹبل والی ڈیشز
 
Top