عاطف بٹ
محفلین
لیجئے جناب، اس سب اچھا لطیفہ آپ نے آج تک نہیں سنا ہوگا۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ مجھے تو بچپن سے یہی بتایا گیا تھا کہ پاکستان 1947ء میں معرضِ وجود میں آیا تھا اور مجھے جو تھوڑی بہت ریاضی آتی ہے اس کے حساب سے رواں برس پاکستان کے قیام کو 66 برس ہوچکے ہیں مگر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک والے اس بات پر مصر ہیں کہ انہیں پاکستان میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے 150 برس مکمل ہوچکے ہیں۔ اب یہ بات سن کر آپ کا مجھے مارنے کو دل چاہ رہا ہوگا یا آپ کو لگ رہا ہوگا کہ بٹ شکل سے تو شریف آدمی لگتا ہے مگر رمضان کے مقدس مہینے میں اسے کسی نے کوئی غلط چیز پلا دی جس کی وجہ سے اناپ شناپ بکتا جارہا ہے، حالانکہ قسم لے لیجئے کہ میں نے تو ایک گیڑے باز کے چکر میں صرف ہلکی پھلکی سی افطاری کی تھی اور اس کے بعد سے اب تک بھوکا پیاسا بیٹھا ہوں۔
اب میں اپنی پہلے والی بات کے حوالے سے جلدی سے ثبوت پیش کردیتا ہوں مبادا کہ آپ کو میرے ذہن پر شک ہونے لگے!!!
میرے خیال میں ہمیں 1947ء والی تاریخ ہی غلط بتائی گئی ہوگی ورنہ اتنے سارے بینرز کوئی غلط تو نہیں چھپوا سکتا ناں!!!
اب میں اپنی پہلے والی بات کے حوالے سے جلدی سے ثبوت پیش کردیتا ہوں مبادا کہ آپ کو میرے ذہن پر شک ہونے لگے!!!