ابن سعید
خادم
عرصہ ہوا اسپیس ٹائم نام سے ایک ابعاد ثلاثہ (3D) کے خواص سے مزین براؤزر نگاہ سے گزرا تھا۔ غالباً اب اس میں کئی تبدیلیوں کے بعد اس کے ورژن 2 کا بیٹا دستیاب ہے۔ یہ فری ایپلیکیشن ہے اور موجودہ شکل میں صرف ونڈوز کو سپورٹ کرتا ہے۔ غالباً اس کے ڈیویلپمینٹ میں اوپن جی ایل کا استعمال ہوا ہے اور شاید انٹرنیٹ ایکسپلورر کی خدمات استعمال کرکے چلتا ہے۔
ایسے کسی لینکس پروگرام کے بارے میں بھی میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا۔ خیر اگر آپ کے پاس ونڈوز ہے اور سسٹم کنفیگیوریشن اچھی ہے نیز بینڈ وڈتھ کا بھی مسئلہ نہیں ہے تو اسے اس ربط سے ڈاؤن لوڈ کر کے نصب کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے اسپیس ٹائم ہوم پیج تک جائیں۔