اسپیشل سبزی ۔۔۔کریلے کے چھلکے اور پیاز

اسپیشل سبزی ۔۔۔ "کریلے کے چھلکے اور پیاز"


اجزا
7006351994_6515dde6d1_z.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خود بخود تیار ہو گئے ہیں یا ان کو تیار کرنے کی کوئی ترکیب بھی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا کوئی جادو ہمیں بھی سکھا دیں۔ یہ روز روز کی مشقت سے تو بچ جائیں گے۔
 
اسپیشل سبزی ۔۔۔ "کریلے کے چھلکے اور پیاز"

اجزا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھلکے آدھا کلو کریلے کے چھلکے
ٹماٹر 1 عدد
پیاز 1 عدد
کیری 1 چھوٹے سائز کی
ہری مرچیں 2 عدد
تیل حسب ضرورت
مصالحہ جات
لال مرچ 1 چمچہ
ہلدی آدھا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سفید زیرہ آدھا چمچہ

طریقہ ۔۔۔۔
1-سب سے پہلے کریلے کے چھلکے کو دھو لیں اور پیاز کو باریک باریک کاٹ لیں آملیٹ کی طرح ۔

2-دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز اور چھلکے ڈال کر دس منٹ بھونیں اور یہاں تک کے پیاز اور چھلکے اپنا رنگ تبدیل کرنے لگیں ۔
3- پھر اس میں باریک کٹے ٹماٹر ، کیری اور تمام مصالحہ جات ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ ٹماٹر گل جائیں اور تیل باہر آنے لگے ۔ تقریبا 15 منٹ تک

4-آخر میں کٹی ہری مرچیں ڈال کر دم پہ رکھ دیں-
 

شمشاد

لائبریرین
آدھ کلو کریلے کے چھلکوں کے لیے کون سا ٹماٹر ٹھیک رہے گا؟

big-tomato-lil-tomato.jpg


اور یہ ایک پیاز کافی ہے

big_onion.jpg


یا ان میں سے ایک لے لوں :

big-onion-250x250.jpg
 
آدھ کلو کریلے کے چھلکوں کے لیے کون سا ٹماٹر ٹھیک رہے گا؟

big-tomato-lil-tomato.jpg


اور یہ ایک پیاز کافی ہے

big_onion.jpg


یا ان میں سے ایک لے لوں :

big-onion-250x250.jpg

اب یہ تو بنانے والے منحصر ہے کہ اگر بنانے والا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو درمیانے سائز کا ٹماٹر ہی کڑواہٹ کم کر دے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی آپ نے ہر شئے کا حجم یا مقدار لکھی تھی سوائے ٹماٹر اور پیاز کے، تو اسی لیے پوچھا تھا۔

بنانے والے پر کیسے منحصر ہو سکتا ہے؟
 
Top