ماوراء
محفلین
“اسکاچ ایگز“
(3 افراد کے لئے)
(3 افراد کے لئے)
اجزاء:
پارسلی اور دھنیا ۔۔۔ 5 کھانے کے چمچ باریک کترے ہوئے
سکمڈ ملک نرم پنیر ۔۔۔ آدھا کپ
چکنائی کے بغیر مصالحہ دار قیمہ ۔۔۔ 450 گرام
نمک مرچ ۔۔۔ حسب ذائقہ
جو ۔۔۔ آدھا کپ کٹے ہوئے
سلاد کے پتے ٹماٹر ۔۔ سجانے کے لئے
ترکیب:
1 ۔ اوون کو 400F پر گرم کر لیں۔ پارسلی، دھنیا اور پنیر کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ حسبِ ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ ڈالیں۔ پھر ان کو تین حصوں میں بانٹ کر تین گولے بنا لیں۔
2۔ قیمے کے بھی تین حصے بنا لیں۔ اور ہر حصے کو ہاتھ یا کسی ٹرے میں رکھ کر آدھا انچ موٹی روٹی کی شکل میں گول پھیلائیں۔
3۔ پنیر اور پارسلی کے ہر گولے کو قیمے کی روٹی پر رکھیں۔ اور روٹی کو اس طرح بند کرتے جائیں کہ چاروں طرف سے پنیر کا گولہ چھپ جائے۔
4۔ جو کے کٹے ہوئے دانوں کو پلیٹ میں ڈال لیں ہر گولے کو جو کے دانوں پر اس طرح رول کریں کہ جو گولے کو اچھی طرح چمٹ جائیں۔
5۔ گولوں کو بیکنگ شیٹ پر رکھ کر 30 سے 35 منٹ بیک کریں۔ جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں۔
6۔ سلاد کے پتوں اور ٹماٹر کے ٹکڑوں سے سجا کر پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی کیلوریز 352 ، چکنائی 15.94 گرام ، جاذب چکنائی 0.29گرام، کولیسٹرول 66.38 ملی گرام، فائبر 3.82 گرام