اسکرپٹ: کرکٹ از محسن حجازی

فرخ منظور

لائبریرین
یہ تحریر فیس بک سے محسن حجازی کی اجازت کے بغیر اٹھائی گئی۔ :)

اسکرپٹ: کرکٹ از محسن حجازی

یہ کیا کھیل ہو رہا ہے بھئی؟
کرکٹ؟
نہیں کرکٹ تو اب رہی نہیں یہ کچھ اور ہی ہو رہا ہے۔
یہ اعجاز بٹ کون ہے؟
کیا کرتا ہے؟
کچھ کرتا تو بھائی یہ سب کچھ ہوتا ہی کیوں؟
آسٹریلیا کے خلاف تیسرا وائٹ واش۔ یعنی کہ چٹا صفایا۔
پچھلے پندرہ سال میں آسٹریلیا سے کوئی ٹیسٹ میچ اور ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکے۔

تم نے تھری ایڈیٹس تو دیکھی ہوگی؟
اور ادھر پاکستانی کرکٹ کے سینما پر سے جانے کب سے ٹوویلو ایڈیٹس کی کھڑکی توڑ نمائش جاری ہے۔
نہیں نہیں ٹوویلو نہیں یہ اور بھی ایڈیٹس ان کے پیچھے ہیں۔
ایک تو کرکٹ میں بٹ ہی بٹ ہو گئے ہیں۔
نہیں دیکھو یار ایسے کوئی بات سلیکٹرز کے خلاف تم نے نہیں کرنی ورنہ پھڈا ہو جائے گا۔
اب یہ یونس خان کو بھیجنے والا معاملہ ہی لے لو۔ اب بھلا ایک بندے کو ٹیسٹ کیے بغیر ہی آسٹریلیا بھیج دیتے؟
وہ تو اپنا کام ٹھیک کر رہے ہیں انہوں نے تو کہا یونس پہلے ادھر تھوڑا کھیل کر دکھائے تو بھیجتے ہیں۔
صحیح بات ہے ناں جی پرائے دیس کا موسم کیسا ہو پانی کا کیا پتہ تو پہلے ادھر کھلا کر ٹیسٹ کر لو سیریز وغیرہ کی تو خیر ہے ہوتی رہتی ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کہتی ہے کہ پرانے کھلاڑی نکالو نئے لاؤ۔
یہ مجھے تو لگتا ہے کہ کرکٹ میں بھی جیالے بھرتی کرنے کا کوئی چکر ہے۔
ہاں تو جہانگیر بدر جیسا آدمی وکٹوں کے پیچھے کیسا لگے گا؟
میں تو کہتا ہوں رحمان ملک کو باؤنڈری پر دھوپ میں کھڑا کیا جائے اور لنچ بریک بھی نہ دی جائے۔

یہ چھوڑو تم یہ بتاؤ کہ پاکستانی کرکٹ کی بہتری کے لیے کیا تجویز کرو گے؟
دیکھیں جی ایک تو سب سے پہلی بات یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بٹوں کی بہت کمی ہے ایک سلمان بٹ اور اعجاز بٹ کافی نہیں
مزید بٹ شامل کیے جائیں۔ ماحول بٹو بٹی اور چٹو چٹی ہو جائے گورے چٹے اوپر سے نیچے تک۔
تاکہ آئندہ فروری کے دورہ انگلینڈ میں گوروں کو پتہ ہی نہ چلے کہ ان میں پاکستانی کھلاڑی ہے کونسا۔
ظاہر ہے کہ اس کا بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ کیمو فلاج کر دیا ناں جی آپ نے یہ بھی جنگی حکمت عملی ہوتی ہے۔
اب یہ آسٹریلیا والے بھی تو سارے گورے ہیں آخر انہوں نے بھی تو بٹ رکھے ہیں ہم کیوں نہیں رکھ سکتے؟
تم نے کرک انفو دیکھی ہے؟ وہاں بھی ذرا جا کر دیکھو اعداد و شمار کے مطابق چٹی چمڑی والی ٹیمیں ہی جیت رہی ہیں۔
اور ادھر ہم نے سارے براؤنی ڈالے ہوئے ہیں۔
تو یو نو بٹو بٹی تے چٹو چٹی۔

دوسری بات یہ ہے کہ میچ زیادہ لمبا نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے بہت برا اثر پڑتا ہے۔
یہ پچاس پچاس اوور اور پھر اوپر سے سارا دن کرکٹ۔
یہ بھائی ظلم ہے انسانیت کے خلاف اور شرمناک بات ہے۔
بہت زیادہ ہو جائے تو بس بیس اوور۔
بیس اوور؟نہیں نہیں یہ زیادہ ہیں یار اتنے میں تو بندے کا سانس بھی پھول سکتا ہے۔
بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ چار چار اوور ہوں اور میچ پاسے لگے۔

تیسری اہم تجویز یہ ہے کہ کوئی گیند ہوا میں نہ اچھالے۔جس طرح پگڑی اچھالنا بری بات ہے اسی طرح یہ بھی کوئی ٹھیک بات نہیں۔
دیکھیں جی ہوا میں جب گیند چلی گئی تو کیا پتہ چلتا ہے کہ کدھرکو منہ کر لے؟
دیکھو ناں کتنی خطرناک بات ہے کسی کے سر میں لگ جائے کوئی شیشہ وغیرہ ٹوٹ جائے پھر؟
پکڑنے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ یہ پاکستانی کرکٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔
اگر اس کو حل کر دیا جائے تو ہم یقین کرو ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔
تمام غیر ملکی ٹیموں سے درخواست کی جائے کہ بھائی اگر آپ نے ایسی شاٹ کھیلی جس میں گیند زمین سے دو انچ اوپر اٹھ گئی تو ہماری آپکی کٹی۔
بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ گیند کے ساتھ گھنگھرو بھی بندھے ہوں تاکہ اگر زمین پر لڑھکتی بھی جائے تو آدمی کو اندازہ تو رہے کہ کدھر کو جا رہی ہے۔

چوتھی تجویز یہ ہے کہ ہر بیٹسمین کے پیڈ کے ساتھ گھنگھرو بھی باندھے جائیں۔
وہ کیوں بھائی؟
وہ اس لیے کہ دوسرے کو پتہ چلتا رہے کہ رن لے رہا ہے لینا ہے یہ نہیں وغیرہ وغیرہ۔
اب جو رن لیں گے تو گراؤنڈ میں چھن چھن چھنا چھن کیا کہنے سریلی کرکٹ۔
اس سے رن آؤٹ کے حادثات میں کمی کا امکان ہے۔ دیکھو ناں ادھر جو کریز پر رک گیا تو چھن چھن کی آواز بند۔
ایسے ہی بعد میں ایک دوسرے کو گھورتے رہتے ہیں۔ بری بات!

مگر سنجیدگی سے، میرا خیال ہے کہ کرکٹ انہی لوگوں کے حوالے کی جائے جن کا کام ہے۔ وہی ٹیم بھی اٹھائيں جنہوں نے گراؤنڈ میں فیس کرنا ہے۔
اب گلی محلے اور کلبوں کی کرکٹ میں کوئی سلیکشن بورڈ تھوڑا ہی ہوتا ہے۔ بس یہ کہ کھلاڑی ہی کھلاڑی لاتے ہیں غلط آدمی آ سکتا نہیں کیوں کہ پوری ٹیم کا دباؤ ہوتا ہے۔
اور اس سطح پر لوگ پھر جیتنے کے لیے کھیلتے ہیں۔
خیر ہماری کون سنتا ہے۔
بہرحال،
خواتین و حضرات!
پاکستان کے کرکٹ کے حال کے بارے میں تو ہم زیادہ نہیں جانتے تاہم مستقبل کے بارے میں آپ کے لیے یہ اطلاع ہے کہ آئندہ فروری میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز پشاور میں دیکھی جا چکی ہے اور اس کا نتیجہ بھی آسٹریلیا سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ہمیں کرکٹ سے تو رتی برابر انس نہیں مگر اس کے باوجود محسن حجازی کی تحریر نے لطف دیا۔
شکریہ فرخ صاحب
 

محسن حجازی

محفلین
ہمیں کرکٹ سے تو رتی برابر انس نہیں مگر اس کے باوجود محسن حجازی کی تحریر نے لطف دیا۔
شکریہ فرخ صاحب

یقین کیجئے پچھلے دس سال سے ہم نے بھی کوئی میچ نہیں دیکھا۔ کم سے کم میٹرک کے بعد تو ایک بھی نہیں۔ تاہم یہ فرمائش تھی سو ہم کو محض ایک گھنٹے میں کچھ لکھ کر دینا تھا نتیجہ سامنے ہے۔
اب سوچ رہے ہیں کہ کرکٹ پر بھی نظر رکھی جائے۔
 

محمد امین

لائبریرین
ویسے یہ محسن صاحب کہاں پائے جاتے ہیں اب؟ فیس بک پر تلاش کیا تو جناب غالباً وہاں تو موجود ہیں مگر شاید اردو محفل سے "کٹی" ہیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی نظر کا کیا ہے، رکھنی ہی ہوتی ہے ناں۔ للکرتی پر نہ رکھی کرکٹ پر رکھ دی۔ ادھر سے اٹھائی ادھر رکھ دی۔

ماشاء اللہ بہت اچھا لکھا ہے۔

فرخ بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں چھیڑنا، آپ کو اس پر کیوں اعتراض ہے۔

وہ کیا ہے کہ ان کو چھیڑنے پر بہت اچھی اچھی تحریریں پڑھنے کو ملتی ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
تب تو آپ "کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا ہے" والے دھاگے میں پوسٹ کریں آپ نے کب کب اور کس کس طریقے سے انہیں چھیڑا :cautious:
 

شمشاد

لائبریرین
جی نہیں، چھیڑیں بھی کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ وہ کیا ہے کہ کنواروں کو صرف ایک ہی قسم کی چھیڑ کا علم ہے اس لیے آپ ایسی بات کہہ رہے ہیں۔
 
Top