اسکرین ریزولوشن کے مطابق اسٹائل شیٹ کی درخواست!

arifkarim

معطل
اس وقت محفل سمیت تقریبا تمام اردو فارمز 600*800 کی اسکرین ریزولوشن پر ڈیفائن کیے گئے ہیں۔ جو کہ پاکستان والوں کیلئے شاید ٹھیک ہو مگر ہم بیرون ممالک میں رہنے والوں کیلئے ایک بہت بڑے المیہ کا باعث ہے۔ ہمارے پاس نئی اسکرینز اور گرافک کارڈز ہونے کی وجہ سے کم ریزولوشن پر واپس جانا ناممکن ہے۔ ایسا زبردستی کرنے سے اسکرین دھندلی ہو جاتی ہے۔
اگر میں ویب براؤزرز پر فانٹ سائز بڑھا بھی دوں۔ تب بھی متن خورد بین سے پڑھنا پڑتا ہے! :) کیا ایسا ممکن ہے کہ علوی نستعلیق میں ہی 600*800 سے زیادہ بڑی ریزولوشنز کی اسٹائل شیٹس یا تھیمز یہاں مہیا کی جائیں جن میں فانٹ کا سائز انسانی آنکھ سے پڑھنے کےلائق ہو؟
اس وقت میں ونڈوز وسٹا وائڈ اسکرین لیپ ٹاپ پر 800*1280 کی ریزولشن استعمال کر رہا ہوں۔ اور اردو متن پڑھنے کیلئے ایک انچ دور آنکھیں رکھیں ہیں! :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
سائٹ کے اعدادوشمار کے مطابق یہاں آنے والوں کی ایک چوتھائی تعداد 800x600 ریزولیوشن استعمال کرتے ہیں، انہیں نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے۔ ویسے میں 1024x768 ریزولیوشن استعمال کر رہا ہوں اور اس پر فورم ٹھیک چل نظر آ رہی ہے۔ :)
 

arifkarim

معطل
سائٹ کے اعدادوشمار کے مطابق یہاں آنے والوں کی ایک چوتھائی تعداد 800x600 ریزولیوشن استعمال کرتے ہیں، انہیں نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے۔ ویسے میں 1024x768 ریزولیوشن استعمال کر رہا ہوں اور اس پر فورم ٹھیک چل نظر آ رہی ہے۔ :)

میرا اشارا علوی نستعلیق ڈیفالٹ اسٹائل کے علاوہ ایک الگ اسٹائل شیٹ بنانے کا تھا، جسمیں ہائی ریزولوشن کی اسپورٹ مہیا کی جائے۔۔۔۔

768*1024 میں تو میرے دوسرے کمپیوٹر پر کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر لیپ ٹاپ جو کہ وائیڈ اسکرین ہے ، وہ یہ ٹی وی نما ریزولوشن استعمال نہیں کر سکتا۔ اس سے اسکرین چبی ہو کر دھندلی ہو جاتی ہے۔ :(
 

زیک

مسافر
میرے لیپ‌ٹاپ پر 1280 بائ 800 ریزولوشن ہے اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 پر محفل کا فانٹ سائز بالکل صحیح لگتا ہے۔
 
Top