اسے نہ پڑھیں

اسے نہ پڑھیں
مگر اب تو آپ اسے لازما پڑھیں گے کیونکہ آپ ایک مخلص اور سچے پاکستانی ہیں اور پاکستانی ہونے کا اصول یہ ہے کہ جو چیز نہ پڑھنی ہو اسے پڑھیں۔جہاں پارکنگ نہ کرنی ہو ادھر کریں، جہاں نہ تھوکنا ہو وہاں تھوکیں،جہاں ہارن نہ بجانا ہو وہاں بجائیں اور جو کام نہ کرنے کا حکم ہو وہی کریں۔ اسی منفرد خصوصیت کی وجہ سے پوری دنیا میں (منفرد)طور پر پہچانے جاتے ہیں۔خیر اب آپ نے پڑھ لیا تو بتانے کا کیا فائدہ ؟
فقط آپ جیسا ہی ایک پاکستانی
حوالہ:یہ تحریر مصعب سکول سسٹم کے زیر نگرانی شائع ہونے والے رسالے (مصعبی ) سے لی گئی ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
یہ تو پاکستانیوں کی فُل ٹائم بستی کررہے ہیں۔دوسرے لفظوں میں انہیں شرمندہ کر رہے ہیں:(
مگر یہ منفرد خصوصیات تو میلز کے لیے ہے میں تو لڑکی ہوں:p
 
نکتہ ور

محفلین
اگر پڑھ لیا ہے تو اب خود کو تبدیل کرنے کا بھی سوچیں
سب سے پہلے تو ان حضرت کی غلطی ہے کہ وہ پبلک فورم میں کی گئی پوسٹ کو پڑھنے سے منع کر رہے ہیں اور دوسری بات یہ کہ اللہ کے فضل سے میں ایسے کاموں سے پہلے ہی بچا ہوا ہوں اب سوچنے کی بات ہے کہ میں پاکستانی ہوں یا نہیں:confused1:
 
ریٹنگ تو حیرت انگیز والی بنتی ہے
 
باباجی

محفلین
سید صاحب نے آجکل کی نیوز سائٹس کی طرح کا عنوان...رکھدیا
جیسے
تھا جس کا انتظار وہ خبر آہی گئی
اور جب نیوز لنک اوپن کریں تو پتا چلتا ہے کہ وزارت پٹرولیم نے قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو بھجوادی
 
پاکستانی کا مذکر کیا ہے ؟؟
فی میل بھی تو پاکستانی ہوتیں ہیں۔ہا ہا ہا۔
جناب سید لبید غزنوی بھائی اور بلال دو سو ساٹھ بھائی میرے خیال اگر منصفانہ تقسیم کی جائی تو ان ساری عادات میں مرد حضرات ہی ملوث ہوتے ہیں
 
نکتہ ور

محفلین
اس کی بھی وضاحت کر ہی دیں آج نہ بھی کریں تو بات واضح ہے آپ نے وہی کچھ کیا جس سے منع کیا گیا تھا۔۔
غالباً آپ نے میرے مراسلے غور سے نہیں پڑھے
اگر آپ نے کسی کو یہ پڑھانا ہی نہیں تھا تو پوسٹ کیوں کیا؟:mad-tongue:

Top